• Thu, 19 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سینئر نائب الیکشن کمشنر منیش گرگ یوپی میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیں گے

Updated: November 19, 2026, 12:53 PM IST | Agency | Lucknow

آج آگرہ میں۵؍ ڈویژنوں کے تحت آنے والے۲۱؍ اضلاع کی انتخابی تیاریوں کیلئے میٹنگ، نودیپ رنوا کی بھی شرکت۔

Senior Deputy Election Commissioner Manish Garg in conversation with his officers. Photo: INN
سینئر ڈپٹی الیکشن کمشنر منیش گرگ اپنے افسران کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مرکزی الیکشن کمیشن کے سینئر نائب الیکشن کمشنر منیش گرگ اور کمیشن کے دیگر سینئر افسران جمعرات کو آگرہ میں۵؍ ڈویژنوں کے تحت آنے والے۲۱؍ اضلاع کی انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جائزہ اجلاس صبح۱۱؍ بجے آگرہ کے فتح آباد روڈ پر واقع ہوٹل آئی ٹی سی مغل میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں اتر پردیش کے چیف الیکشن آفیسر نودیپ رِنوا اور چیف الیکشن آفیسر کے دفتر کے دیگر سینئر افسران بھی موجود رہیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’گورکھپور میں بی جے پی کو ’ڈبل انجن‘ نہیں ’ڈبل زیرو‘ ملے گا‘‘

اجلاس میں آگرہ، چترکوٹ، جھانسی، بریلی اور کانپور ڈویژنوں کے تحت آنے والے اضلاع میں آئندہ اسمبلی عام انتخابات۲۰۲۷ء کے پیش نظر کی جا رہی تیاریوں، انتخابی انتظامات اور عملی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس دوران متعلقہ ڈویژنوں کے کمشنر، پولیس کمشنر، پولیس انسپکٹر جنرل/ڈپٹی انسپکٹر جنرل، ضلع الیکشن افسران اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس/سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شرکت کریں گے۔کہا جاتا ہے کہ یوپی الیکشن کیلئے یوگی سرکار کافی پریشان ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK