Updated: June 26, 2026, 1:02 PM IST
| Mumbai
گھریلو شیئر بازاروں میں جمعرات کو دن بھر اتار چڑھاؤ کے بعد بی ایس ای کا سینسیکس۱۰۹ء۲۵؍پوائنٹس(۰ء۱۴؍فیصد) اضافے کے ساتھ۷۷۱۰۰ء۴۷؍ پوائنٹس پر بند ہوا۔نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی-۵۰؍ انڈیکس بھی۳۴ء۳۵؍ پوائنٹ یعنی۰ء۱۴؍ فیصد مضبوطی کے ساتھ۲۴۰۵۶؍ پوائنٹس پر بند ہوا۔ دونوں اہم اشاریے مسلسل دوسرے روز بھی مضبوطی کے ساتھ بند ہوئے۔
بامبے اسٹاک ایکسچینج کی عمارت۔ تصویر: آئی این این
گھریلو شیئر بازاروں میں جمعرات کو دن بھر اتار چڑھاؤ کے بعد بی ایس ای کا سینسیکس۱۰۹ء۲۵؍پوائنٹس(۰ء۱۴؍فیصد) اضافے کے ساتھ۷۷۱۰۰ء۴۷؍ پوائنٹس پر بند ہوا۔نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی-۵۰؍ انڈیکس بھی۳۴ء۳۵؍ پوائنٹ یعنی۰ء۱۴؍ فیصد مضبوطی کے ساتھ۲۴۰۵۶؍ پوائنٹس پر بند ہوا۔ دونوں اہم اشاریے مسلسل دوسرے روز بھی مضبوطی کے ساتھ بند ہوئے۔
سینسیکس کا آغاز۴۰۰؍پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ۷۷۳۹۱؍پوائنٹس پر ہوا۔ دوپہر تک یہ بڑھ کر۷۷۸۰۳؍ پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا لیکن وسیع مارکیٹ میں فروخت کے دباؤ کے باعث بعد میں گر کر۷۶۹۹۳؍ پوائنٹس تک آ گیا۔ اس طرح دن بھر میں اس میں۸۱۰؍ پوائنٹس کا اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔وسیع مارکیٹ میں گراوٹ کا رجحان رہا۔ نفٹی مڈکیپ-۵۰؍ انڈیکس۰ء۵۸؍ فیصد اور اسمال کیپ-۱۰۰؍ انڈیکس۰ء۴۷؍ فیصد نیچے آ گیا۔
آئی ٹی، دھات، فارما، پائیدار صارفین کی مصنوعات، کیمیکل اور تیل و گیس شعبوں کی کمپنیوں پر دباؤ رہا جبکہ آٹو، ایف ایم سی جی، بینکاری اور رئیل اسٹیٹ گروپوں کے اشاریوں میں تیزی دیکھی گئی۔
یہ بھی پڑھئے: اہم سنگ میل: آئی بی ایم نے دنیا کی پہلی ’سب وَن نینو میٹرچپ‘ متعارف کرائی
سینسیکس میں شامل فضائی کمپنی انڈیگو کا شیئر تقریباً ۵؍فیصد بڑھ گیا۔ مہندرا اینڈ مہندرا اور ماروتی سوزوکی کے حصص میں ساڑھے ۳؍ سے۴؍ فیصد کے درمیان اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور آئی سی آئی سی آئی بینک کے حصص میں ایک فیصد کی تیزی رہی۔ ہندوستان یونی لیور، کوٹک مہندرا بینک، ایل اینڈ ٹی، ایچ ڈی ایف سی بینک اور ریلائنس انڈسٹریز کے حصص بھی اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔دوسری جانب پاور گرڈ کا شیئر ۲ء۲۵؍ فیصد سے زیادہ گر گیا۔ بی ای ایل، ٹیک مہندرا، انفوسس، بھارتی ایئرٹیل، این ٹی پی سی، بجاج فائنانس اور ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کے حصص میں ایک فیصد سے زیادہ کی کمی دیکھی گئی۔
اس کے علاوہ ایشین پینٹس، اڈانی پورٹس، بجاج فِن سرو، ٹرینٹ، ٹاٹا اسٹیل، سن فارما، ٹائٹن، ٹی سی ایس، ایکسس بینک اور ایٹرنل کے حصص بھی گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔