Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلسلہ وار ٹرین بم دھماکوں کی ۲۰؍ ویں برسی:فوت ہونے والوں کویاد کیا گیا

Updated: July 12, 2026, 6:21 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

ریلوے کے سینئر افسران نے گلہائے عقیدت پیش کیا، کہا کہ ریلوے اب کسی بھی حملے کا منہ توڑجواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

Tributes are being paid to the deceased. Photo: INN
مہلوکین کو خراج عقید ت پیش کیاجارہاہے۔ تصویر: آئی این این

سنیچر کو ۱۱/۷؍ٹرین بم دھماکوں کی ۲۰؍ویں برسی منائی گئی۔ اس میں مارے جانے والوں کو یاد کیا گیا اور ان کی یاد میں بنائے گئے اسمارک پرگلہائے عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ریلوے کی جانب سے پھراس عز م کودہرایا گیا کہ ریلوے انتظامیہ ایسے کسی بھی حملے سے نمٹنے اورامن کے دشمنوں کا جواب دینے کےلئے پوری طرح تیار ہے۔ 
۲۰؍برس قبل ۱۱؍جولائی ۲۰۰۶ء کو مغربی مضافاتی ریلوے کے ماٹنگاروڈ، ماہم، باندرہ، سانتاکروز، جوگیشوری، بوریولی اور بھائندر اسٹیشنوں کے قریب ۷؍ مضافاتی ٹرینوں کے فرسٹ کلاس ڈبوں میں سلسلہ وار بم دھماکے ہوئےتھے۔ ان دھماکوں میں ۱۸۹؍افراد فوت اور۸۰۰؍ سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ یہ تمام بم دھماکے ۱۱؍منٹ کے وقفے سے شام کے مصروف اوقات میں ہوئےتھے۔ 

یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی: ڈمپر کی زد میں آکر ۳؍ سالہ بچی جاں بحق، شہری مشتعل، دفتر میں توڑ پھوڑ

۲۰؍ویں برسی پرمتاثرین کو یاد کیا گیا۔ ریلوے کے سینئر افسران نے ساتوں اسٹیشنوں پر پھولوں کی چادر پیش کی اور مارے جانے والوں کی یاد میں دو منٹ خاموش رہ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں ماٹنگا روڈ اسٹیشن پر پرنسپل چیف آپریشنز منیجر وی اے مالیگاؤنکر، ماہم اسٹیشن پر چیف پرسنل آفیسرشہرش باجپئی، باندرہ اسٹیشن پر چیف چیف میکانیکل انجینئر رویندر کمار ورما، سانتا کروز اسٹیشن پر چیف سگنل اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن انجینئر رجنیش کمار، جوگیشوری اسٹیشن پر چیف انجینئر امیت گپتا، بوریولی میں چیف الیکٹریکل انجینئر رجنیش کمار گویل اوربھائندراسٹیشن پر پرنسپل چیف مٹیریل منیجر آشیش ورما شامل تھے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK