Inquilab Logo Happiest Places to Work

مارچ میں سروس سیکٹر کی نمو میں سست روی، مینوفیکچرنگ کی کارکردگی میں بہتری

Updated: March 25, 2025, 12:45 PM IST | New Delhi

فروری کے مقابلے مارچ میں ہندوستان کے نجی شعبے کی ترقی میں قدرے کمی آئی ہے۔

The service sector slowed down in March. Photo: INN
مارچ میں سروس سیکٹر کی رفتار سست رہی۔ تصویر: آئی این این

فروری کے مقابلے مارچ میں ہندوستان کے نجی شعبے کی ترقی میں قدرے کمی آئی ہے۔ ایچ ایس بی سی کے فلیش پی ایم آئی سروے کے مطابق مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ترقی دیکھی گئی  جبکہ خدمات کے شعبے کی رفتار کچھ کم ہوئی۔ سروے میں کہا گیا کہ ’’مارچ میں مینوفیکچرنگ سیکٹر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا سیکٹر تھا۔ یہاں فروخت اور پیداوار میں اچھا اضافہ ہوا، جو سروس سیکٹر سے زیادہ تھا۔‘‘ ایچ ایس بی سی کا فلیش پی ایم آئی انڈیکس فروری میں۵۸ء۸؍ سے گر کر مارچ میں۵۸ء۶؍ پر آگیا۔ یہ انڈیکس ہر ماہ مینوفیکچرنگ اور خدمات کے شعبوں کی مشترکہ ترقی کی پیمائش کرتا ہے۔ یہ انڈیکس لگاتار ۴۴؍ ویں مہینے۵۰؍ سے اوپر رہا، جو معیشت میں مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: رونالڈو کی ٹیم پرتگال یوئیفا نیشنز لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچی

سروے کے مطابق ہندوستان کی نجی شعبے کی معیشت نے مالی سال ۲۵۔۲۰۲۴ء کو مضبوط پوزیشن میں ختم کیا ہے۔ نئے آرڈرس اور آؤٹ پٹ اچھی طرح سے بڑھتے رہے ہیں۔ اگرچہ فروری کے مقابلے میں ترقی قدرے سست تھی، لیکن یہ طویل مدتی اوسط سے اب بھی زیادہ ہے۔‘‘
مینوفیکچرنگ سیکٹر نے نئے آرڈرس، پیداوار، روزگار، ترسیل کے اوقات اور انوینٹری جیسے پہلووؤں میں بہتری دیکھی، جو پورے سال کے اوسط کے آس پاس رہی۔ ایچ ایس بی سی کے فلیش پی ایم آئی ڈیٹا کے مطابق مارچ میں پیداوار میں اچھا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو جولائی ۲۰۲۴ء کے بعد سے بلند ترین سطح ہے۔
ایچ ایس بی سی کے چیف انڈیا اکانومسٹ پرنجول بھنڈاری نے کہا کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں تیزی سے ترقی دیکھی گئی ہے  تاہم  کمپنیوں کو مارجن پر دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ ان پٹ لاگت میں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ فیکٹری گیٹ کی قیمتیں، یعنی فروخت کی قیمتیں، ایک سال میں سب سے سست شرح سے بڑھیں۔ نئے برآمدی آرڈرس کی نمو بھی ٹیرف کے اعلانات کے درمیان کچھ سست پڑ گئی۔روزگار کے محاذ پر سروے نے انکشاف کیا کہ نئی ملازمتوں کی رفتار ۶؍ ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK