نائب صدر سی پی رادھا کرشنن، وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے سمیت کئی اہم لیڈروںنے سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کی۳۵؍ ویں برسی پر جمعرات کو انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
EPAPER
Updated: May 22, 2026, 12:45 PM IST | New Delhi
نائب صدر سی پی رادھا کرشنن، وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے سمیت کئی اہم لیڈروںنے سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کی۳۵؍ ویں برسی پر جمعرات کو انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
نائب صدر سی پی رادھا کرشنن، وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے سمیت کئی اہم لیڈروںنے سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کی۳۵؍ ویں برسی پر جمعرات کو انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ رادھا کرشنن نے نائب صدر جمہوریہ کی رہائش گاہ پر راجیو گاندھی کو گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوامی زندگی میں ان کے تعاون اور ملک کی خدمت میں دی گئی ان کی قربانی کو ہمیشہ احترام اور احسان مندی کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔وزیراعظم مودی نےایکس پر ایک پوسٹ میںکہا’’سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی جی کو ان کی برسی پر خراجِ عقیدت۔‘‘اس سے پہلے صبح سونیا گاندھی،کھرگے، لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈروں نے راجیو گاندھی کی سمادھی ’ویر بھومی ‘ پہنچ کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس دوران ویر بھومی پر ان کی یاد میں بھجن پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں پارٹی کے کئی سینئرلیڈر موجود تھے۔کھرگےنےایکس پر ایک پوسٹ میں راجیو گاندھی کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے دور اندیشی، ہمت اور ہندوستان کے مستقبل پر گہرے یقین کے ساتھ ملک کو۲۱؍ ویں صدی کی طرف لے جانے کی مضبوط بنیاد رکھی۔ انہوں نے ووٹنگ کی عمر ۱۸؍سال کرنے، پنچایتی راج کو بااختیار بنانے، ٹیلی کمیونی کیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انقلاب کو فروغ دینے جیسے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وراثت آج بھی جدید ہندوستان کو سمت دکھا رہی ہے۔