Inquilab Logo Happiest Places to Work

عازمین حج کیلئے ’مشاعر مقدسہ‘ میٹرو کا آغازا

Updated: May 22, 2026, 12:38 PM IST | Mecca

۹؍ اسٹیشن قائم کئے گئے، آغاز سے قبل ۳؍ مشقیں کی گئیں تاکہ ہجوم کے بارے میں صحیح اندازہ لگایا جاسکے۔

This is how metro trains will be seen running in the holy city. Photo: INN
مشاعر مقدسہ میں اس طرح میٹرو ٹرینیں دوڑتی ہوئی نظر آئیں گی۔ تصویر: آئی این این

سعودی عرب کی ریلوے کمپنی (سار) کی جانب سے ’مشاعر مقدسہ‘ میٹرو منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے جو حج سیزن کے دوران عازمین حج کی خدمت کے لیے ہمہ وقت وقف رہے گی۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ’مشاعر مقدسہ‘میٹرو منصوبے کے اعلان سے واضح ہوتا ہے کہ نقل و حمل کا پورا شعبہ عازمین حج کو ٹرانسپورٹ کی محفوظ اور قابلِ بھروسہ سہولت فراہم کرنے کے لیے پوری طرح چوکس ہے۔ رپورٹس کے مطابق سعودی ریلوے نےمتعلقہ سیکورٹی اداروں اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ قریبی تعاون کرتےہوئے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔حج سیزن کے محفوظ اور اعلیٰ کارکردگی پرمبنی آغاز کی ضمانت کے طور پر۳؍ایسی فرضی مشقیں کی گئیں جن میں ہجوم کو ویسے ہی فرض کیا گیاتھا جیسے حج کے انتہائی اہم اور مصروف ترین لمحات میںہوتا ہے۔ اِن مشقوں کا مقصد ہجوم کے بارے میں ممکنہ حتمی حد تک درست اندازہ لگانا اور کنٹرول، ٹرینوں اوراسٹیشنوں کو سخت معیار پر پرکھناتھا۔

یہ بھی پڑھئے: شی جن پنگ سے ملاقات کا اثر، ڈونالڈ ٹرمپ تائیوان کے صدر سے گفتگو کیلئے تیار

واضح رہے کہ ’مشاعر مقدسہ‘میٹرو پروجیکٹ،۵؍مخصوص آپریشنل مراحل کے تحت کام کرے گا، جنھیں خاص طور پر حجاجِ کرام کی نقل و حرکت کو آسان بنانے اور مناسک کی ترتیب کے تحت مقدس مقامات پر لانے اور لے جانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ عازمین حج کے لیے فراہم کیے جانے والے ٹرانسپورٹ نظام کی بنیاد کے طور پرمیٹرو نیٹ ورک کے ۹؍اسٹیشنوں کو ’مشاعر مقدسہ‘کے درمیان قائم کیا کیا گیا ہے جن میں میدانِ عرفات، مزدلفہ اور منیٰ جیسے مقامات شامل ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ منیٰ کے آخری اسٹیشن کا  اسٹیشن جمرات کے پُل کی چوتھی منزل تک پھیلا ہوا ہے جس سے ہجوم کے بہاؤ کو محفوظ اور بِلا تعطل بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK