• Mon, 01 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سیوڑی :۱۲؍دن تک سیرت طیبہ پر خطابات

Updated: September 01, 2025, 1:36 PM IST | Saeed Ahmad Khan

رضا فاؤنڈیشن کی جانب سے۱۵؍ سال سے زائد عرصے سے اس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

Women are seen at a special session held on Sunday. Photo: Inqilabad
اتوار کو منعقدہ خصوصی نشست میں خواتین نظرآرہی ہیں۔ تصویر: انقلاب

یہاں رضا فاؤنڈیشن کی جانب سے یکم تا۱۲؍ ربیع الاوّل سیرت پاک پر خصوصی نشستوں کا اہتمام کیا جاتا ہےجس میں ایک دن خواتین کیلئے مختص کیا جاتا ہے۔ اتوار کو خواتین کی نشست رکھی گئی جس میں تقریباً ۳۰۰؍ خواتین شریک ہوئیں۔ 
 اس تعلق سے مولانا انیس اشرفی نے نمائندہ انقلاب کو بتایا کہ۱۲؍روزہ اس ترتیب کا مقصد نوجوانوں اور خواتین کو سیرت نبوی سے اپنی زندگی کو آراستہ کرنے کی ترغیب دلانا، انہیں سنت طریقہ بتانا اور مسائل سے آگاہ کرانا ہوتا ہے، بطور خاص سیرت مصطفیؐ کے تعلق سے جذبہ اور شوق بیدار کیا جائے۔ خواتین کیلئے عالمات اپنی خدمات پیش کرتی ہیں۔ خطاب کے ساتھ دس دس بیس بیس خواتین کے حلقے بھی لگائے جاتے ہیں۔ مولانا کے مطابق۱۵؍ سال سے یہ اہتمام کیا جارہا ہے اور آخری دن یعنی۱۲؍ ربیع الاوّل کو مقامی مارکیٹس میں تقریباً ۳۰۰؍ حمالوں کیلئے کھانے کا اہتمام کیا جاتا ہے‌۔ چونکہ اس دن ہوٹلیں بھی بند رہتی ہیں اس لئے انہیں مزید آسانی بھی ہوجاتی ہے اور وہ یاد کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ مقامی سطح پر پیدل جلوس بھی نکالا جاتا ہے، اس میں بھی شرکاء کی بڑی تعداد ہوتی ہے۔ مولانا نے مزید بتایا کہ برسوں قبل یہ سلسلہ شروع کیا گیا تھا اور سال بہ سال اس میں اضافہ ہوتا گیا۔ خاص بات یہ کہ خواتین اہتمام کے ساتھ شریک ہوتی ہیں، اس سے دین کے تئیں ان کی بیداری اور دلچسپی کا اندازہ ہوتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK