Inquilab Logo

جنسی ہراسانی معاملہ: شانتنو سنہا نے امیت مالویہ کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات کی تردید کی

Updated: June 11, 2024, 5:51 PM IST | New Delhi

آر ایس ایس کے رکن شانتنو سنہانے بی جے پی کے آئی ٹی سیل سربراہ کے خلاف خواتین کے جنسی استحصال کے الزامات کی تردید کی ہے۔ خیال رہے کہ مالویہ نے سنہا کے خلاف ۱۰؍ کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا تھا۔

Amit Malviya. Image: X
امیت مالویہ۔ تصویر: ایکس

آر ایس ایس کے رکن، جن کے خلاف بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے چیف امیت مالویہ نے ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا تھا، نےامیت مالویہ کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات کی تردید کی ہے۔ خیال رہے کہ آر ایس ایس بی جے پی کا پیرنٹ آرگنائزیشن ہے۔

یہ بھی پڑھئے: وزارت خزانہ کا چیلنج، ایک ماہ میں مکمل بجٹ پیش کرنا

یاد رہے کہ سنیچر کو بی جے پی کے لیڈر امیت مالویہ نے آر ایس ایس کے لیڈر شانتنو سنہا کے خلاف ۱۰؍ کروڑ روپے کا ہتک عزت کا
درج کیا تھا جنہوں نے اپنے ایکس پوسٹ کے ذریعے آئی ٹی سیل کے سربراہ پر خواتین کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات عائد کئے تھے۔ امیت مالویہ کے وکیل نے شانتنو سنہا کو قانونی نوٹس جاری کیا تھا جس میں انہوں نےکہا تھا کہ ’’میرے مؤکل پر عائد کردہ الزامات جارحانہ ہیں۔ ان پر غلط طریقے سے مبینہ طور پرخواتین کے جنسی استحصال کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: جنگ عظیم دوم کے بعد گزشتہ سال سب سے زیادہ جنگیں ہوئی ہیں: پی آر آئی او کی رپورٹ

پیر کو کانگریس کی لیڈر سپریہ شرینیت بی جے پی سے امیت مالویہ کو ان کے عہدے سے دستبردار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
سپریہ نے کہا تھا کہ ’’امیت مالویہ مذموم سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ وہ خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث ہیں۔ نہ صرف یہ کہ وہ ۵؍ اسٹار ہوٹل بلکہ مغربی بنگال میں بی جے پی کے دفتر میں بھی ایسی شرمناک حرکتوں کا ارتکاب کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: جموں حملے کیخلاف جگہ جگہ احتجاج، این آئی اے کی ٹیم ریاسی پہنچی

شانتنو سنہا نے کانگریس کو ایک بدعنوان پارٹی قرار دیا تھا اور اس پر مالویہ اور بی جے پی کے خلاف نفرت انگیز مہم کوتشہیر دینے کا الزام عائد کیا تھا۔ 

اگر میرے خلاف عدالت میں کیس درج کیا جاتا ہے تو میں اپنے ارتفاع کیلئے تیار ہوں: سنہا

سنہا نے مزید کہا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کا ’’ہنی ٹریپنگ‘‘ کے ساتھ کافی ’’تلخ تجربہ‘‘ رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ہندوتوا پارٹی کے ارکان نے اس ابتدائی پوسٹ کے پیچھے کا مقصد سمجھے بغیر ان کے مبینہ دعوؤں کی خبریں پھیلانے میں ’’مشکوک کردار ادا کیا ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: سرور سست رفتار سے چلنے پر آن لائن داخلہ لینے میں پریشانی

آر ایس ایس ممبر نے کہا کہ ’’امیت مالویہ کی جانب سے مجھے بھیجا گیا نوٹس جو میڈیا میں گردش کر رہا ہے۔ ایک طرف اس کا مقصد مجھ پر دباؤ ڈالنا ہے اوردوسری طرف مغربی بنگال میں گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں ان کا شکست کی اپنی ذمہ داری سے دستبردار ہونا ہے۔ جگناتھ چٹوپادھیائے، جو پارٹی کے ریاستی صدر ہیں، نے قانونی نوٹس کی تشہیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: کلیان: چٹان کھسکنے سے ایک شخص جاں بحق، بیوی زخمی

آر ایس ایس کے ممبر نے کہا کہ اگر مالویہ نے عدالت میں ان کے خلاف کیس درج کیا تو وہ اپنا دفاع کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر میرے پوسٹ کے ذریعے امیت مالویہ کو تکلیف پہنچی ہے یا میری پارٹی پوسٹ کے ترمیم شدہ ورژن اور غلط تشریح کی وجہ سے کھوکھلی ہوئی ہے تو مجھے اس پر کافی افسوس ہے۔ سنہا نے کہا کہ وہ اپنا فیس بک پوسٹ نہیں ہٹائیں گے کیونکہ انہوں نے کچھ غلط اور کسی کو بدنام کرنے کے مقصد سے نہیں لکھا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK