Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہ رخ خان کو راحت: سپریم کورٹ نے ’’منت‘‘ کی توسیع کے خلاف درخواست مسترد کردی

Updated: July 14, 2026, 10:08 PM IST | Mumbai

شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کو سپریم کورٹ نے بڑی راحت دیتے ہوئے ان کی رہائش گاہ منت کی تزئین کاری کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیا۔ عدالت نے مبینہ طور پر اداکار کو منظور شدہ تعمیراتی کام جاری رکھنے کی منظوری دے دی، جس میں سمندر کی طرف واقع اس جائیداد میں دو نئی منزلوں کا اضافہ بھی شامل ہے۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این

 شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کو سپریم کورٹ نے بڑی راحت دیتے ہوئے ان کی رہائش گاہ منت کی تزئین کاری کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دی۔ عدالت نے مبینہ طور پر اداکار کو منظور شدہ تعمیراتی کام جاری رکھنے کی منظوری دے دی، جس میں سمندر کی طرف واقع اس جائیداد میں دو نئی منزلوں کا اضافہ بھی شامل ہے۔لائیو لاء کے مطابق، اس درخواست میں پراجیکٹ کو دی گئی کوسٹل ریگولیشن زون (سی آر زیڈ) کی منظوری کو کالعدم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، اور الزام عائد کیا گیا تھا کہ لازمی ماحولیاتی قواعد و ضوابط اور قانونی اجازت نامے کو نظراندازکیا گیا ہے۔درخواست گزار نے یہ بھی موقف اختیار کیا کہ تزئین کاری کے لیے وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی (ایم او ای ایف سی سی) سے پہلے سے منظوری حاصل کرنا ضروری تھا۔تاہم، منگل کو اس معاملے کی سماعت کے دوران، چیف جسٹس آف انڈیا سوریا کانت کی سربراہی میں بنچ، جس میں جسٹس جویملیا باگچی اور جسٹس وی موہنا بھی شامل تھے، نے اس اپیل کو سننے سے انکار کر دیا۔بنچ نے ممبئی کے سماجی کارکن سنتوش ڈاونڈکر کی جانب سے نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) کے پچھلے حکم کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کے دوران کہا،’’ اگرچہ ہمیں کوئی شبہ ہے تب بھی ہم آپ کی درخواست نہیں سنیں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: فوٹوگرافر کی بدتمیزی پر زرین خان نے سخت ردعمل کا اظہار کیا

واضح رہے کہ ہندوستان ٹائمس کے مطابق یہ معاملہ اس وقت زیرِ بحث آیا جب درخواست گزار نے این جی ٹی کے ستمبر۲۰۲۵ء کے اس فیصلے کو چیلنج کیا تھا، جس میں مہاراشٹر کوسٹل زون مینجمنٹ اتھارٹی (ایم سی زیڈ ایم اے) کی طرف سے اس تزئین کاری کے لیے جاری کردہ سی آر زیڈ کی منظوری کو برقرار رکھا گیا تھا۔سماعت کے دوران، درخواست گزار کی جانب سے لیڈ کونسل شعیب عالم نے استدلال کیا کہ مرکزی وزارت ماحولیات سے ماحولیاتی منظوری حاصل کرنا ضروری تھا، کیونکہ اس پراجیکٹ کی مالیت مبینہ طور پر 5 کروڑ روپے سے زائد تھی، اور جاری کردہ اجازت نامہ ماحولیاتی معیارات کے مطابق نہیں تھیں۔تاہم، بنچ نے کہا، آپ اب ورثے (ہیریٹیج) کی عمارت کا دعویٰ اٹھا رہے ہیں۔‘‘بعد ازاں سپریم کورٹ نے اس معاملے کو دوبارہ غور کے لیے این جی ٹی کو واپس بھیجنے کی استدعا کو بھی مسترد کر دیا۔

یہ بھی پڑھئے: قرآن مجید کی ایک آیت نے میری سوچ بدل دی: پنجابی گلوکارہ سنندا شرما

ذہن نشین رہے کہ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب ڈاونڈکر نے جنوری۲۰۲۵ء میں ’’منت‘‘میں ساتویں اور آٹھویں منزل کے اضافے کی اجازت دینے والی سی آر زیڈ منظوری کو چیلنج کیا۔ این جی ٹی نے اس چیلنج کو مسترد کرتے ہوئے نوٹ کیا کہ اصل عمارت۱۹۹۱ء کے سی آر زیڈ نوٹیفکیشن سے پہلے موجود تھی، اور ضروری میونسپل اجازت نامے حاصل کرنے کے بعد صرف دو اضافی منزلیں شامل کی جا رہی ہیں۔ 
یاد رہے کہ پیشہ ورانہ محاذ پر، شاہ رخ خان سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’کنگ‘ کی ریلیز کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ یہ فلم۲۴ء دسمبر ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں آنے کی امید ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK