Inquilab Logo

دپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنا اچھا تجربہ ہے: شاہ رخ خان

Updated: September 23, 2023, 5:07 PM IST | Mumbai

شاہ رخ خان نےایکس پوسٹ پر اپنے خاص سیشن آسک ایس آر کے کے دوران ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ ۷؍ ویں مرتبہ کام کرنا ان کیلئے ایک اچھا تجربہ تھا۔ دپیکا کے ساتھ کام کرنا ان کیلئےہمیشہ ایک اعزاز اورخوشی کی بات ہوتی ہے۔

The pairing of Shah Rukh Khan and Deepika Padukone in Jawan is being appreciated. Photo: INN
جوان میں شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی جوڑی کو سراہا جا رہا ہے۔ تصویر: آئی این این

شاہ رخ خان نے اپنی بلاک بسٹر فلم جوان میں دپیکا پڈوکون کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے تجربات ظاہر کئے۔ خیال رہے کہ جوان کے علاوہ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون نے اور بھی کئی فلموں میں ساتھ کام کیا ہے جن میں اوم شانتی اوم، چنئی ایکسپریس، ہیپی نیو ایئر اور پٹھان قابل ذکر ہیں۔ وہ بلو اور زیرو میں بھی ایک ساتھ نظر آئے تھے جس میں دپیکا نے مہمان اداکار کے طور پر کام کیا تھا۔ شاہ رخ خان نے جمعہ کو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اپنا مشہورسیشن ہیش ٹیگ آئی ایم ایس آر کے کا انعقاد کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کے سوالوں کا جواب دیا۔ سیشن کے دوران ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ ’۷؍ ویں مرتبہ سیٹ پر دپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا تھا؟‘ جس پرشاہ رخ نے جواب دیا کہ ان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ایک اعزاز اور خوشی کی بات ہوتی ہے۔
خیال رہے کہ جوان میں دپیکا اور شاہ رخ خان کی جوڑی کو کافی سراہا جا رہا ہے۔ سیشن کے دوران ایک اور مداح نے شاہ رخ سے سوال کیا کہ جوان دیکھنے کے بعد ان کے بیٹے ابرام کا کیا ری ایکشن تھا؟ جس پر انہوں نےجواب دیا کہ باپ باپ ہوتا ہے!! نہیں، یہ مذاق تھا۔ اس نے فائٹنگ کو سب سے زیادہ پسند کیا اور اسے فلم کا کلائمکس بھی کافی پسند آیا۔ علاوہ ازیں ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ فلم جوان میں آپ کو کون سا کردار سب سے زیادہ پسند آیا؟ آزاد یا وکرم راتھوڑ؟ جس پر شاہ رخ نے جواب دیا کہ میں کیسے ایک کا انتخاب کروں لیکن مجھے یہ حقیقت پسند آئی کہ وہ دونوں ایک دوسرے سے گرمجوشی سے گلے ملتے ہیں اورگلے ملتے ہوئے ایک دوسرے سے محبت کااظہار بھی کرتے ہیں۔ 
واضح رہے کہ فلم جوان کو مداحوں کی جانب سے کافی سراہاجا رہا ہے۔ یہ فلم ہندی سنیما کی چوتھی سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن گئی ہے۔ جمعرات کو اس فلم نے ۲۵ء۷؍ کروڑ روپے کا کلیکشن کیا تھا جس کے بعد اس کا ملکی سطح پر کلیکشن ۴۴ء۴۷۳ء کروڑ روپے ہوگیا ہے۔ ایٹلی کمار کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ نین تارا، دپیکاپڈوکون، وجے سیتھوپتی نے بھی اہم کردار ادا کئے ہیں۔

فلم کی کامیابی کے بعد فلم سازوں نے ممبئی میں پریس کانفرنس کی تھی جس میں ایس آر کے، دپیکا پڈوکون، نین تارا، ایٹلی کمار، سانیہ ملہوترا اور سنیل گروور نے بھی شرکت کی تھی۔ فلم کی کامیابی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاہ رخ نے کہا تھا کہ یہ جشن ہے۔ ہمیں واقعی موقع ملا ہے کہ ہم فلم کے ساتھ کئی سالوں تک رہیں۔ جوان کو بنانے میں کورونا کی وباء اور وقت کی پابندی کے سبب ۴؍ سال درکار ہوئے تھے۔ اس فلم کے پیچھے بہت سے لوگوں کاہاتھ ہے، خاص طور پر ان لوگوں کا ساتھ جو جنوبی ہندوستان سے آئے اور ممبئی میں ۴؍ سال تک رہے۔ اس فلم کیلئے جی جان سے محنت کی جو ہمیشہ ان کی ایک عظیم جدوجہد رہے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK