Inquilab Logo Happiest Places to Work

شیئر بازاروں میں گراوٹ، اہم انڈیکس ایک ماہ کی نچلی سطح پر

Updated: May 11, 2026, 9:08 PM IST | Mumbai

گھریلو شیئر بازاروں میں پیر کو بڑی گراوٹ درج کی گئی اور اہم انڈیکس ایک ماہ سے زائد کی نچلی سطح پر بند ہوئے۔ بی ایس ای کا سینسیکس۹۱ء۱۳۱۲؍ پوائنٹس ( ۷۰ء۱؍ فیصد) گر کر۲۸ء۷۶۰۱۵؍ پوائنٹس پر آگیا۔

BSE.Photo:INN
بی ایس ای۔ تصویر:آئی این این

گھریلو شیئر بازاروں میں پیر کو بڑی گراوٹ درج کی گئی اور اہم انڈیکس ایک ماہ سے زائد کی نچلی سطح پر بند ہوئے۔ بی ایس ای کا سینسیکس۹۱ء۱۳۱۲؍ پوائنٹس ( ۷۰ء۱؍ فیصد) گر کر۲۸ء۷۶۰۱۵؍ پوائنٹس پر آگیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی۵۰؍انڈیکس بھی ۳۰ء۳۶۰؍ پوائنٹس یعنی۸۵ء۲۳۸۱۵؍  پوائنٹس پر رہا۔ یہ دونوں انڈیکس کی ایک ماہ کی سب سے زیادہ نچلی سطح ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے درآمدی اشیاء کی خریداری کم کرنے اور غیر ملکی کرنسی بچانے کی اپیل کے بعد مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسی کی ادائیگی سے متعلق دباؤ کے حوالے سے تشویش واضح طور پر دیکھی گئی۔ سونا کم خریدنے کی ان کی اپیل سے جیولرز کمپنیوں کے شیئرز میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی۔ غیر ضروری بیرون ملک سفر نہ کرنے کے مشورے سے ایئر لائن کمپنیوں کے شیئرز بھی ساڑھے چار فیصد تک ٹوٹ گئے۔ کلیان جیولرز کا شیئر بی ایس ای میں سب سے زیادہ نو فیصد گر گیا۔
وسیع تر مارکیٹ میں بھی گراوٹ رہی۔ درمیانی کمپنیوں کا نفٹی مڈ کیپ ۵۰؍انڈیکس ۸۳ء۰؍فیصد اور چھوٹی کمپنیوں کا اسمال کیپ۱۰۰؍ انڈیکس ۱۳ء۱؍ فیصد گر گیا۔ایف ایم سی جی، فارما اور ہیلتھ کیئر کے علاوہ دیگر تمام انڈیکس میں گراوٹ رہی۔ پائیدار صارفی مصنوعات  تیل و گیس، سرکاری بینکوں، رئیلٹی، میڈیا، فنانس اور آٹو گروپس پر زیادہ دباؤ دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھئے:وجے کی ’’جنا نا ئیگن‘‘ جلد ہی ریلیز ہوگی: پروڈیوسر کی تصدیق


سینسیکس کی کمپنیوں میں تنشک برانڈ کی مالک کمپنی ٹائٹن کا شیئر سات فیصد کے قریب ٹوٹا۔ انڈیگو اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں ساڑھے چار فیصد کی گراوٹ رہی۔ ہندوستانی ایئرٹیل اور ایٹرنل کے شیئرز بھی چار فیصد سے زائد گر گئے۔

یہ بھی پڑھئے:مودی کی اپیل کے بعد حکومت کی وضاحت، ایندھن اور توانائی کا وافر ذخیرہ ہے


ریلائنس انڈسٹریز کا شیئر سوا تین فیصد نیچے بند ہوا۔ مہندرا اینڈ مہندرا، این ٹی پی سی اور ایچ ڈی ایف سی بینک کے شیئرز دو سے ڈھائی فیصد گرے۔ بجاج فنانس، بی ای ایل، ماروتی سوزوکی، ٹرینٹ، ایشین پینٹس، پاور گرڈ، بجاج فن سرو اور ٹاٹا اسٹیل کے شیئرز ایک سے دو فیصد تک ٹوٹے۔ ایل اینڈ ٹی، الٹرا ٹیک سیمنٹ، آئی ٹی سی، ٹیک مہندرا اور ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کے شیئرز بھی سرخ نشان (نقصان) میں رہے۔ سن فارما، ہندوستان یونی لیور اور اڈانی پورٹس کے شیئرز سبز نشان (منافع) میں بند ہونے میں کامیاب رہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK