Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی ایم ڈی بی: انتظار کی جانے والی فلموں میں ’’ رامائن‘‘ سرفہرست، ’’کنگ‘‘ پیچھے

Updated: June 30, 2026, 10:09 PM IST | Mumbai

فلمی ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی نے۲۰۲۶ء کے دوسرے نصف میں ریلیز ہونے والی ہندوستان کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ عالمی صارفین کی دلچسپی کی بنیاد پر رنبیر کپور کی ’’رامائن: پارٹ ون‘‘ پہلے جبکہ عالیہ بھٹ کی ’’الفا‘‘ دوسرے نمبر پر رہی۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

منگل کو آئی ایم ڈی بی نے۲۰۲۶ء کے دوسرے نصف میں ریلیز ہونے والی ہندوستان کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں کی فہرست جاری کردی۔ یہ درجہ بندی دنیا بھر میں ہر ماہ آئی ایم ڈی بی استعمال کرنے والے۲۵؍ کروڑ سے زائد صارفین کی جانب سے مختلف فلموں کے صفحات پر کئے گئے وزٹس (Page Views) کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے، جہاں ناظرین نئی فلموں کے بارے میں معلومات حاصل کرتے اور دیکھنے کیلئے اپنی پسند کا انتخاب کرتے ہیں۔ اس فہرست میں رنبیر کپور کی فلم’’رامائن: پارٹ ون‘‘ پہلے نمبر پر ہے۔ یہ عظیم الشان اساطیری فلم بھگوان رام کی زندگی، ان کی جلاوطنی، سیتا کے اغوا اور لنکا کے حکمران راون کے خلاف فیصلہ کن جنگ کی داستان پیش کرتی ہے۔ اس فلم کو دو حصوں میں پیش کیا جائے گا، جن میں پہلا حصہ دیوالی ۲۰۲۶ء جبکہ دوسرا اور آخری حصہ دیوالی۲۰۲۷ء میں سنیما گھروں کی زینت بنے گا۔ 
دوسرے نمبر پر عالیہ بھٹ کی ایکشن تھریلر فلم ’’الفا‘‘ ہے جو یش راج فلمز اسپائی یونیورس کی پہلی خاتون مرکزی کردار پر مبنی فلم ہے۔ آدتیہ چوپڑا کی پروڈیوس کردہ اور شیو رواویل کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم۳؍ جولائی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ فلم میں عالیہ بھٹ کے ساتھ شروری، انیل کپور اور خصوصی کردار میں ریتک روشن بھی نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: عالیہ بھٹ اور شروری کی’’ `الفا‘‘ میں معمولی ترامیم، صرف چند مناظر تبدیل

آئی ایم ڈی بی کی۲۰۲۶ء کی۲۰؍ سب سے زیادہ متوقع ہندوستانی فلمیں 
(۱)رامائن (Ramayana)
رنبیر کپور، یش، سائی پلوی، سنی دیول اور روی دوبے کی اداکاری سے مزین یہ شاندار فلم عالمی سطح پر بڑی کامیابی حاصل کرنے کی امید رکھتی ہے۔ 
ریلیز: دیوالی ۲۰۲۶ء

(۲) الفا (Alpha)
عالیہ بھٹ، شروری، بوبی دیول اور انیل کپور کی ایکشن تھریلر، جو یش راج فلمز کے اسپائی یونیورس کا اگلا باب ہوگی۔ 
ریلیز: ۳؍ جولائی

(۳) ٹاکسک (Toxic)
یش، کیارا اڈوانی، تارا ستاریا، رکمنی وسنتھ، ہما قریشی اور نین تارا کی اداکاری سے سجی اس ایکشن تھریلر کی ہدایت گیتو موہن داس نے دی ہے۔ 
ریلیز:۲۶؍ اگست

(۴) کنگ (King)
شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون اور سہانا خان کی مرکزی کرداروں پر مشتمل اس ایکشن فلم کی ہدایت سدھارتھ آنند نے دی ہے۔ 
ریلیز:۲۴؍ دسمبر

(۵) دھمال۴ (Dhamaal 4)
فلم کی کہانی ایک ایسے گروہ کے گرد گھومتی ہے جو ’’ٹریژر آف لائف‘‘ نامی افسانوی خزانے کی تلاش میں نکلتا ہے، لیکن یہ مہم مزاحیہ غلط فہمیوں، غیر متوقع موڑ اور دلچسپ واقعات سے بھرپور افراتفری میں بدل جاتی ہے۔ فلم میں اجے دیوگن، سنجے مشرا، رتیش دیشمکھ، جاوید جعفری اور روی کشن اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ 
ریلیز:۱۰؍ جولائی

یہ بھی پڑھئے: بیلا حدید نے لائم بیماری سے متعلق جذباتی پوسٹ پر مداحوں سے معذرت کی

دیگر فلمیں درج ذیل ہیں:
دریشیم ۳ (ہندی) 
وشواناتھ اینڈ سنز (تمل) 
مرزاپور: دی مووی (ہندی) 
حیوان (ہندی) 
ایتھا (ہندی) 
آوارہ پن ۲ (ہندی) 
اکا (ہندی) 
اراسن (تمل) 
خلیفہ (ملیالم) 
آئی ایم گیم (ملیالم) 
رنابالی (تیلگو) 
شکتی شالنی (ہندی) 
ایدھایم مرلی (تمل) 
سگما (تمل) 
وی وان۔ فورس آف دی فاریسٹ (ہندی) 

یہ بھی پڑھئے: فلمسازوں نے ’’مرزاپور‘‘ کرنے سے روکا تھا: علی فضل کا انکشاف

آئی ایم ڈی بی کی اس فہرست میں پانچ مختلف ہندوستانی زبانوں کی فلمیں شامل ہیں، جن میں ۱۲؍ ہندی، ۴؍ تمل، ۲؍ ملیالم، جبکہ ایک ایک فلم تیلگو اور کنڑ زبان کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK