Inquilab Logo Happiest Places to Work

عالیہ بھٹ اور شروری کی’’ `الفا‘‘ میں معمولی ترامیم، صرف چند مناظر تبدیل

Updated: June 30, 2026, 9:05 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ اور شروری کی آنے والی ایکشن تھرلر فلم’’ `الفا‘‘ کی ریلیز سے قبل سنسر بورڈ کی جانب سے تجویز کردہ معمولی ترامیم کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ فلم میں بڑی کٹوتیوں کے بجائے صرف چند تکنیکی اور بصری تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (CBFC) کی جانب سے فلم’’ الفا‘‘کو U/A 16+ سرٹیفکیٹ جاری کئے جانے کے چند دن بعد، سنسر بورڈ کی جانب سے تجویز کردہ ترامیم کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ فلم کے مداحوں کیلئے خوش آئند خبر یہ ہے کہ عالیہ بھٹ اور شروری کی ایکشن تھرلر فلم’’ الفا‘‘ میں سنیماگھروں میں نمائش سے قبل صرف معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، سی بی ایف سی کی ایگزامننگ کمیٹی نے فلم میں بڑی کٹوتیوں کے بجائے زیادہ تر تکنیکی اور بصری نوعیت کی چند تبدیلیوں کی سفارش کی۔ فلم سازوں کو سب سے پہلے آغاز میں دکھائے جانے والے ڈسکلیمر (وضاحتی نوٹ) میں ترمیم کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اس کے علاوہ تمام گانوں کیلئے سب ٹائٹلز شامل کرنے اور ابتدائی ٹائٹل کارڈز اور اختتامی کریڈٹس اسی زبان، یعنی ہندی، میں پیش کرنے کو کہا گیا جس زبان میں فلم سرٹیفکیشن کیلئے جمع کرائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی متوقع شادی، دعوت ناموں میں خفیہ واٹر مارکس شامل

فلم ’’ الفا‘‘کے چاقو گھونپنے والے مناظر اور نامناسب زبان پر سنسر بورڈ کی ہدایات
بصری تبدیلیوں کے حوالے سے بورڈ نے بعض مناظر کی شدت کم کرنے کی ہدایت دی۔ فلم کے پہلے حصے میں موجود دو مناظر میں کچھ اصل شاٹس کو متبادل شاٹس سے تبدیل کیا گیا، تاہم، ان مناظر کی نوعیت ظاہر نہیں کی گئی۔ دوسرے حصے میں متعدد چاقو گھونپنے کے مناظر کی شدت کم کرتے ہوئے ان کی جگہ نسبتاً کم پرتشدد مناظر شامل کئے گئے۔ اس کے علاوہ فلم کے پہلے حصے میں استعمال ہونے والا ایک نازیبا لفظ بھی حذف کرنے کا حکم دیا گیا۔ ان تبدیلیوں کے علاوہ سی بی ایف سی نے ہدایت دی کہ جہاں بھی فلم میں شراب نوشی دکھائی گئی ہو، وہاں شراب سے متعلق انتباہی (Anti-Alcohol) اسٹیٹک وارننگ لازمی طور پر ظاہر کی جائے۔ چونکہ فلم میں ایک کم عمر اداکار بھی شامل ہے، اس لئے فلم سازوں کو سرٹیفکیشن کے قواعد کے مطابق والدین کی رضامندی کا خط بھی جمع کرانے کی ہدایت دی گئی۔

یہ بھی پڑھئے: ’’میں واپس آؤں گا‘‘ کی کامیابی پر مہیش بھٹ کا امتیازعلی کو جذباتی پیغام

’’ الفا‘‘ کا دورانیہ
تمام تجویز کردہ تبدیلیاں نافذ کرنے کے بعد یش راج فلمز کو۲۹؍ جون کو’’ الفا‘‘ کا سنسر سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا۔ سرٹیفکیشن کی تفصیلات کے مطابق فلم کا کل دورانیہ۲؍ گھنٹے، ۲۰؍ منٹ اور۴۸؍ سیکنڈ ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلم کا پہلا حصہ ایک گھنٹہ، ۱۳؍ منٹ اور۳۲؍ سیکنڈ جبکہ دوسرا حصہ ایک گھنٹہ، ۷؍ منٹ اور۱۶؍ سیکنڈ پر مشتمل ہے۔ واضح رہے کہ ہدایت کار شیو راویل کی ہدایت میں بننے والی’’ الفا‘‘ یش راج فلمز کے مشہور’ وائی آر ایف اسپائی یونیورس‘‘ کی نئی فلم ہے، جس میں عالیہ بھٹ اور شروری مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ انتہائی منتظر ایکشن تھریلر۳؍ جولائی کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK