Inquilab Logo

امریکہ میں تحقیقات کے سبب اڈانی گروپس کی کمپنی کے شیئرس میں گراوٹ

Updated: March 19, 2024, 10:32 AM IST | Agency | New Delhi

اڈانی ٹوٹل گیس حصص۳ء۳۰؍ فیصد کی کمزوری پر کاروبار کر رہے تھے۔ این ڈی ٹی وی کے حصص تقریباً ایک فیصد گر کر۲۱۷؍ روپے کی سطح پرتھے۔

Gautam Adani. Photo: INN
گوتم اڈانی۔ تصویر : آئی این این

گوتم اڈانی کے اڈانی گروپ کے لئے ایک اور نیا مسئلہ کھڑا ہو گیا ہے، جسے ہنڈنبرگ رپورٹ کا سامنا ہے جس کی وجہ سے گروپ کے شیئرس میں ایک بار پھر کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ دراصل، امریکہ میں پراسیکیوٹر نے اڈانی گروپ سے متعلق تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا ہے، جس کا اثر گروپ کے شیئرس پر نظر آرہا ہے۔ گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے درمیان پیرکو گوتم اڈانی گروپ کی زیادہ تر کمپنیوں کے شیئرس میں گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ اڈانی ٹوٹل گیس حصص۳ء۳۰؍ فیصد کی کمزوری پر کاروبار کر رہے تھے جبکہ این ڈی ٹی وی کے حصص تقریباً ایک فیصد گر کر۲۱۷؍ روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہے تھے۔ 
  آپ کو بتاتے چلیں کہ امریکہ میں پراسیکیوٹر نے اپنی تحقیقات کا دائرہ اڈانی گروپ تک بڑھا دیا ہے جس کی وجہ سے گروپ کی کمپنیوں کے شیئرس میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ بلومبرگ کے مطابق امریکہ رشوت خوری میں ملوث ہونے کے شبہ میں اڈانی گروپ کے بانی گوتم اڈانی اور ان کی کمپنیوں سے تفتیش کر رہا ہے۔ تفتیش کار اس بات کی جانچ کر رہے ہیں کہ آیا اڈانی گروپ یا کمپنی سے وابستہ لوگ بشمول گوتم اڈانی توانائی کے پروجیکٹ کیلئے افسران کو رشوت دینے میں ملوث تھے۔ 
 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیو یارک کے مشرقی ضلع کیلئے امریکی اٹارنی کا دفتر اور واشنگٹن میں محکمہ انصاف کا فراڈ یونٹ تحقیقات کو سنبھال رہے ہیں اور اس معاملے میں قابل تجدید توانائی کمپنی آزورے پاور گلوبل کو بھی دیکھ رہے ہیں۔ امریکی قانون کے تحت تفتیش کار غیر ملکی بدعنوانی کے الزامات کی پیروی بھی کر سکتے ہیں جہاں انہیں امریکی سرمایہ کاروں یا مارکیٹوں سے کوئی تعلق ملتا ہے۔ بلومبرگ کے مطابق اڈانی پورٹس اور اسپیشل اکنامک زون لمیٹڈ کے ۲۰۴۱ء کے بونڈ کی یونٹ قیمت میں۴ء۲؍ کی کمی ہوئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK