• Wed, 05 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

محمد یونس دھوکہ باز، طلبہ کی بغاوت دہشت گردکارروائی: شیخ حسینہ

Updated: November 04, 2025, 10:18 PM IST | New Delhi

بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ نے محمد یونس کو دھوکہ باز اور طلبہ کی بغاوت کو ’’دہشت گردانہ حملہ‘‘ قرار دیا، ساتھ ہی ’’انصاف کی فراہمی‘‘ کیلئے بنگلہ دیش لوٹنے کا عزم کیا ، انہوں نے عبوری سربراہ محمد یونس پر امریکہ کی حمایت یافتہ آمرانہ تبدیلی اور طلبہ احتجاج کو فنڈ دینے کا الزام لگایا۔

Bangladesh`s ousted Prime Minister Sheikh Hasina. Photo: INN
 بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ۔ تصویر: آئی این این

بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ، جو اس وقت دہلی میں ہیں، نے اپنی معزولی کا الزام نام نہاد دہشت گردی کے حامیوں پر عائد کیا ہے۔ انہوں نے عبوری سربراہ محمد یونس پر امریکہ کی حمایت یافتہ آمرانہ تبدیلی اور طلبہ احتجاج کو فنڈ دینے کا الزام لگایا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ جیسے ہی کوئی آئینی حکومت تشکیل دی جائے گی، وہ انصاف قائم کرنے کے لیے واپس آئیں گی۔ انہوں نے یونس کو  دھوکے باز قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ برسراقتدار آنے کے بعد بنگلہ دیش کو لوٹ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: میکسیکو : منشیات فروشوں کی مخالفت کرنیوالے میئر کا قتل

واضح رہے کہ حسینہ نے یہ الزمات دیپ ہالدر، جئے دیپ مزومدار اور صاحب الحسن کھوکن کی لکھی اور جگنوٹ نے شائع کی جانے والی ایک کتاب’’ انشاء اللہ بنگلہ دیش: دی اسٹوری آف این ان فِنشڈ ریوالوشن‘‘ میں لگائے ہیں۔نیوز ۱۸؍ نے حسینہ کے حوالے سے کہا کہ’’ گزشتہ سال جولائی-اگست کے دوران بنگلہ دیش پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی سازش، فنڈنگ اور عملدرآمد میں امریکی دخل  تھا۔ وہ ایک دھوکے باز ہے جس نے اپنی ذاتی خواہشات کے لیے اپنے ملک کو تباہ کر دیا۔ اب وہ اور اس کے حوارین ملک کو لوٹ کھسوٹ رہے ہیں اور اسے تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں۔‘‘اس سے قبل، رائٹرز کودئے گئے ایک انٹرویو میں، حسینہ نے تصدیق کی کہ وہ نئی دہلی میں ہیں لیکن وہ بنگلہ دیش اس وقت واپس جائیں گی جب ایک آئینی حکومت تشکیل دے دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بنگلہ دیش عوامی لیگ کے لاکھوں کارکنان آئندہ سال ہونے والے قومی انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے، کیونکہ پارٹی کو انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ہم نے۶۰؍فیصد جنگوں کو ٹیریف کی دھمکی دے کر ختم کروایا ہے، امریکی صدرٹرمپ کا دعویٰ

بعد ازاں حسینہ نے بنگلہ دیش کے روشن مستقبل کیلئے آئین کی حکمرانی  اور سیاسی استحکام کو ضروری قرار دیا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ کوئی ایک شخص یا خاندان بنگلہ دیش  کے مستقبل کا تعین نہیں کرتا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ’’میں یقینی طور پر گھر واپس جانا چاہوں گی، بشرطیکہ وہاں کی حکومت آئینی ہو، آئین کی بالادستی قائم ہو اور قانون و حکومت حقیقی معنوں میں نافذ ہو۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK