• Mon, 07 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد کا ۲؍ روزہ ہندوستان دورہ، کل ممبئی آئیں گے

Updated: September 09, 2024, 1:40 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان ہندوستان کے ۲؍ روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ وزیر اعظم مودی سے مختلف امور پر بات چیت کریں گے۔ دورے کا مقصد یو اے ای اور ہندوستان کے درمیان تجارتی تعلقات مستحکم کرنا ہے۔ ولی عہد کل ممبئی آئیں گے۔

Sheikh Khaled  with PM Narendra Modi. Photo: PTI
شیخ خالد وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ۔ تصویر : پی ٹی آئی

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان، مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان، وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ وسیع پیمانے پر بات چیت کرنے کیلئےہندوستان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ وزارت خارجہ (ایم ای اے) نے ولی عہد کے اولین سفر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’النہیان کا دورہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان مضبوط تعلقات کو مزید تقویت دے گا اور نئے اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں شراکت داری کیلئے راستے کھولے گا۔ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی طور پر قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ حالیہ برسوں میں، ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری سیاسی، تجارت، سرمایہ کاری، کنیکٹیویٹی، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم، اور ثقافت سمیت وسیع شعبوں میں مستحکم ہوئی ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے:پولیس کا نتیش رانے کیخلاف شکایت درج کرنے سے انکار!

وزیر اعظم مودی اور ولی عہد آج مختلف موضوعات پر بات چیت کریں گے، جس میں دو طرفہ تعاون کے وسیع شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں، دونوں لیڈران کے درمیان اسرائیل حماس تنازع سے پیدا ہونے والی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی۔ وزیر اعظم مودی کے علاوہ ولی عہد صدر دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کریں گے اور بعد میں مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے راج گھاٹ جائیں گے۔ ان کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی حکومت کے متعدد وزراء کے ساتھ ساتھ ایک تجارتی وفد بھی ہوگا۔

کل یعنی ۹؍ ستمبر بروز پیر، ولی عہد ایک بزنس فورم میں شرکت کیلئے ممبئی آئیں گے، جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ کاروباری لیڈر شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK