Inquilab Logo

شیوسینا سربراہ اُدھو ٹھاکرے کا مالیگائوں میں شاندار استقبال

Updated: March 27, 2023, 11:34 AM IST | Mukhtar Adil | Malegaon

ایک جھلک دیکھنے کیلئے لوگ ٹوٹ پڑے، شیوسینا کی شیوگرجنا ریلی کیلئے اردو میں بینر آویزاں

Uddhav Thackeray`s rally in Malegaon is the center of attention with a banner in Urdu
مالیگاؤں میں ادھو ٹھاکرے کی ریلی کا اردو میں لگا بینرتوجہ کا مرکز ہے

سابق وزیر اعلیٰ مہاراشٹر اُدھو ٹھاکرے ’شیوگرجنا‘کے عنوان پر شمالی مہاراشٹر کے ناسک ،نندور بار، دھولیہ ،جلگائوں اور احمد نگر اضلاع سے آئے ہزاروں سامعین سے خطاب کرنے مالیگائوں پہنچے۔ممبئی سے بائے فلائٹ ناسک اور ناسک سے بذریعہ کار مالیگائوں پہنچے اُدھو ٹھاکرے کا شاندارا ستقبال کیاگیا ۔ ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے لوگ ٹوٹ پڑے ۔پولیس پریڈ گرائونڈ اور ایم ایس جی کالج میدان میںتاحد نگاہ جم غفیر تھا۔اُدھو سے قبل سنجے رائوت ، چندرکانت کھیرے ، نریندر دراڑے، پون ٹھاکرے، ونائک رائوت  اور سینئر لیڈر سبھاش دیسائی اسٹیج پر براجمان ہوئے۔نئے گرنابریج سے کیمپ روڈ تک پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات نظر آئے۔ ادھو ایک جم غفیر سے خطاب کرنے والے تھے ،تا دم تحریر اس کی تفصیلات حاصل نہیںہوئیں۔
 شیوسینا میں پھوٹ کے بعد اور الیکشن کمیشن کی طرف سے شیو سینا کا نام اور نشان شندے  گروپ کو سونپنے کے بعد ادھو ٹھاکرے مہاراشٹر بھر میں بڑی میٹنگیں کر رہے ہیں۔ اس سے قبل سنجے راؤت ان کی ریلی  کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے مالیگاؤں میں موجود  تھے۔ اس دوران شیوسینا کی  ’شیوگرجنا ‘ ریلی کا اردو میں پوسٹرشندےگروپ کی آنکھوں میں کھٹکنے لگا ۔ اردو بینر لگانے کے حق میں بحث کرتے ہوئے سنجے راؤت نے مالیگاؤں میں میڈیا سے بات چیت میں کہا’’ `کیا ملک میں اردو پر پابندی ہے؟جاوید اختر اور گلزار جیسے کئی ادیب اردو لکھتے ہیں۔ بالا صاحب ٹھاکرے کسی ذات، مذہب، زبان کے خلاف نہیں تھے۔ جو ملک کے خلاف تھے ،وہ صرف ان کے خلاف تھے۔ جنہیں ہماری پالیسیوں میں تبدیلی  نظر آرہی ہے ، انہوں نے بالاصاحب ٹھاکرے کو ٹھیک سے سمجھاہی نہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK