Inquilab Logo Happiest Places to Work

شوسینا تنازع: ادھو ٹھاکرے کا راہل نارویکر کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج

Updated: January 15, 2024, 6:31 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ادھو ٹھاکرے کے خیمے نے راہل نارویکر کے ایکناتھ شندے کی شیوسینا کو اصل شیوسینا قرار دینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ خیال رہے کہ نارویکر نے شندے شیوسینا کے حق میں فیصلہ سنایا ہے اور انہیں اصل شیوسینا قرار دیا ہے۔

Uddhav Thackeray. Photo: INN
ادھوٹھاکرے۔ تصویر : آئی این این

ادھو ٹھاکرے شیوسینا نے قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکر کے ایکناتھ شندے کی شیوسینا کو اصل شیوسینا قرار دینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ واضح رہے کہ نارویکر نے ادھو ٹھاکرے کی ۱۶؍ ایم ایل ایز کو معطل کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی ہے۔ نارویکر نے ایم ایل ایز کو معطل کرنے سے نہ صرف انکار کیا بلکہ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ادھو ٹھاکرے کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ ایکناتھ شندے کو شیوسینا سے بے دخل کریں۔ خیال رہے کہ ۱۸؍ ماہ قبل ایکناتھ شندے نے ادھو ٹھاکرے سے بغاوت کر کے بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملا لیا تھا اور ایک الگ پارٹی قائم کی تھی۔ نارویکر نے شندے کو وزیر اعلیٰ کے عہدے پر بھی قائم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نارویکر نے فیصلہ سناتے ہوئے نشاندہی کی تھی کہ شندے کو جون ۲۰۲۲ء  جب شیوسینا تقسیم ہوئی تھی، کو ۵۷؍ ایم ایل ایز میں سے ۳۶؍ ایم ایل ایز کی حمایت حاصل تھی۔ ۲۰۲۳ کے اوائل میں الیکشن کمیشن نے پارٹی کا نام اور علامت بھی شندے کے خیمے کو سونپ دی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK