Inquilab Logo Happiest Places to Work

ناسک میں متاثرہ کسانوں کے حق میں شیوسینا (ادھو) کا بیل گاڑی مورچہ

Updated: December 05, 2023, 11:31 AM IST | Agency | Nashik

پارٹی کارکنان نے کلکٹر کو میمورنڈم دے کر کسانوں کو جلد از جلد معائوضہ دینے کا مطالبہ کیا، احتجاج کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپ۔

Shiv Sena workers protesting on a bullock cart. Photo: Agency
شیوسینا کارکنان بیل گاڑی پر احتجاج کرتے ہوئے۔ تصویر: ایجنسی

حال ہی میں ہوئی بے موسم برسات کے سبب ناسک اور ہنگولی کے کسانوں کو زبردست نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کئی ہیکٹر پر کھڑی ان کی فصلیں تباہ ہوگئی تھیں تو بعض مقامات پر تیار فصل کا ذخیرہ خراب ہو گیا۔ حالانکہ حکومت نے ان کسانوں کو معائوضہ دینے کا اعلان کیا ہے لیکن شکایت ہے کہ اب تک ان لوگوں کو معائوضہ نہیں ملا ہے۔ اسی تعلق سے شیوسینا (ادھو) نے پیر کو ناسک میں ایک زبردست مورچہ نکالا۔ 
اطلاع کے مطابق پیر کو ناسک میں شیوسینا (ادھو) کے دفترسے کلکٹر کے دفتر تک مورچہ نکالا گیا۔شیوسینکوں نے یہ مورچہ بیل گاڑیوں پر نکالا تھا۔ ان بیلوں کو سجایا گیا تھا اور پارٹی کارکنان بیل گاڑی پر کھڑے نعرے لگاتے ہوئے جا رہے تھے۔ سارے شہر کی توجہ بیل گاڑیوں کےاس مورچےنے اپنی طرف کھینچ لی۔ اس مورچے میں بڑی تعداد میں شہر کے پارٹی عہدیدار اور کارکنان شریک ہوئے۔
  کلکٹر دفتر پر پہنچ کر انہوں نے ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ جن کسانوں کا بارش میں نقصان ہوا ہے انہیں جلد از جلد معائوضہ دیا جائے۔ نیز ان کی فصلوں کی حفاظت کا مناسب انتظام کیا جائے۔ لیکن کلکٹر کو میمورنڈم دینے پہنچے ان کارکنان کی پولیس کے ساتھ حجت ہو گئی جس کی وجہ سے تھوڑی دیر کیلئے ماحول کشیدہ ہو گیا۔ دراصل پولیس کا کہنا تھا کہ چنندہ افراد ہی کلکٹر کے دفتر میں جا کر میمورنڈم دے سکتے ہیں ۔ اس پر شیوسینکوں اور پولیس کے درمیان بحث ہوئی بلکہ دھکامکی بھی ہوئی ۔ بعد میں معاملہ کو سلجھایا گیا اور کچھ اہم لوگوں نے جا کر کلکٹر کو میمورنڈم دیا۔ یاد رہے کہ ۲۶؍ اور ۲۷؍ نومبر کو ریاست کے مختلف علاقوں میں بے موسم برسات ہوئی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK