Inquilab Logo

صفائی ملازمین کے تحفظ کے معاملے میں بی ایم سی کو وجہ بتاؤ نوٹس

Updated: May 28, 2024, 11:37 PM IST | Nadeem Asran | Mumbai

گٹر اور نالوں کی صفائی کرنے والے ملازمین کے تحفظ کیلئے ٹھوس انتظامات نہ کرنے اور ایم ایسٹ وارڈ میں نالوں کی صفائی کے دوران قواعدپر عمل درآمد نہ ہونے پر سماجی رضاکار نےحقوق انسانی کمیشن کو شکایت کی تھی۔

A cleaning lady from Govindi doing her job. Photo: INN
گوونڈی کی ایک صفائی ملازمہ اپنا کام کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

گزشتہ ماہ گٹروں/نالوں کی صفائی کے دوران مزدوروںکی موت کے باوجود شہر انتظامیہ گٹروں اور نالوں کی صفائی کےسلسلہ میں صفائی ملزمین کی حفاظت کا نہ تو خیال رکھتی ہے اور نہ ہی صفائی کے دوران استعمال ہونے والی اشیاء و آلات ہی فراہم کرنے سے متعلق کوئی ٹھوس قدم اٹھاتی ہے ۔ گٹروں اور نالوں کی صفائی کے دوران گوونڈی ایم ایسٹ وارڈ میں قواعد کے مطابق اشیاءاور آلات فراہم نہ کرنے اور مزدروں کی حفاظت کا خیال نہ رکھنے پر ایک سماجی رضا کار نے ایم ایسٹ وارڈ کے ساتھ ساتھ نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کو بھی شکایتی مکتوب روانہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: پونے ایکسیڈنٹ: ڈاکٹروں کی دھاندلی کی تفتیش کیلئے کمیٹی تشکیل

فیاض عالم شیخ کی جانب سےبھیجے گئے مذکورہ بالا شکایتی مکتوب کا جائزہ لینے کے بعد نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے ایم ایسٹ وارڈ کے اسسٹنٹ کمشنر کو نالوں اور گٹروں کی صفائی کےد وران احتیاطی تدابیر نہ کرنے ، صفائی کےد وران مزدوروں کے استعمال کے لئے دی جانے والی اشیاء اور آلات فراہم نہ کرنے اور ان کی حفاظت کے تعلق سے کوئی ٹھوس قدم نہ اٹھانےپر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے ۔کمیشن نے  نالوں کی صفائی کا ٹھیکہ لینے والے کانٹریکٹر کے ذریعہ ملازمین کے تحفظ کا خیال نہ رکھنے  پر وجہ بتاؤ نوٹس کے ذریعہ یہ  واضح کرنے کی ہدایت دی ہے کہ آخر نالے اور گٹروں کی صفائی کرنے والے مزدوروں کیلئے حفاظتی آلات فراہم نہ کرنے کی کیا وجہ ہے ؟ کمیشن کو بتایا گیا کہ نالوں اور گٹروں کی صفائی کے دوران شکایت کے باوجود صفائی کرنے والے مزدوروں کو نہ تو دستانے دئیے جاتے ہیں ، نہ خصوصی جوتا فراہم کیا جاتا ہے اور نہ ہی جدید مشینوں کی مدد سے گٹروں کی گہرائی اور لمبائی کا جائزہ لیا جاتا ہے ۔ گٹروں اور نالوں کی صفائی کیلئے شہری انتظامیہ ٹینڈر کے ذریعہ ٹھیکہ دار کو منتخب کرتی ہے لیکن ٹھیکہ دار صفائی مزدوروں کی حفاظت کے تعلق سے کیا ٹھوس اقدامات کرتا ہے نہ تو اس پر توجہ دی جاتی ہے اور نہ معاوضہ کا کوئی ٹھوس لائحہ عمل تیار کیا جاتا ہے ۔کمیشن نے موصولہ شکایت پر  ایم ایسٹ وارڈ کے اسسٹنٹ کمشنر کو اس ضمن میں جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK