• Fri, 12 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’ایس آئی اے ایم‘ کا دہلی میں سالانہ کنونشن

Updated: September 12, 2025, 4:57 PM IST | Agency | New Delhi

وزیراعظم مودی نے خصوصی پیغام میں کہاکہ’’ملکی آٹوموبائل انڈسٹری کی خودانحصاری کو بڑھانے کیلئے صنعت اور حکومت کو مل کر کام کرنا ہوگا، یہ صنعت میک اِن انڈیا پہل میں قیاد ت کررہی ہے۔‘‘

Union Transport Minister Nitin Gadkari and others can be seen on stage in the program. Photo: INN
پروگرام میں مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری اور دیگر اسٹیج پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

آٹوموبائل انڈسٹری کو میک ان انڈیا کا لیڈرقرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ آٹوموبائل مینوفیکچرنگ سیکٹر میں مکمل خود انحصاری حاصل کرنے کیلئے  حکومت اور صنعت ورلڈ کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ گھریلو آٹوموبائل مینوفیکچررز کی تنظیم ایس آئی اے ایم  کے سالانہ کنونشن کے افتتاحی اجلاس میں بھیجے گئے اپنے تحریری پیغام میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ آٹوموبائل انڈسٹری ایک اہم شعبہ ہے جس نے نقل و حرکت اور معیار زندگی میں نمایاں بہتری لائی ہے۔ یہ میک ان انڈیا پہل کا لیڈر رہا ہے اور اس نے ملک کو آٹوموبائل صنعت میں ایک بہترین مرکز بنایا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ آٹوموبائل مینوفیکچرنگ کی پوری ویلیو چین میں خود انحصاری حاصل کرنے کے لیے حکومت اور صنعت کیلئے  مل کر کام کرنا ناگزیر ہے۔ مضبوط پالیسی فریم ورک اور اصلاحات  کی بدولت ہندوستان تیزی سے مستقبل کے لیے تیار ٹرانسپورٹ سسٹم کی طرف بڑھ رہا ہے۔ آٹوموبائل انڈسٹری بھی تیزی سے سبز توانائی کے ذرائع کو اپنا رہی ہے۔ انہوں نے توانائی کے ذخیرے میں اسٹارٹ اپس کی ترقی کو حوصلہ افزا قرار دیا۔
وزیر اعظم کا پیغام ایس آئی اے ایم کے صدر اور ٹاٹا موٹرز پیسنجر وہیکلز کے منیجنگ ڈائریکٹر شیلیش چندرا نے پڑھ کر سنایا۔
 اپنے ویڈیو پیغام میں ہیوی انٹرپرائزز کے وزیر ایچ ڈی کمارسوامی نے کہا کہ گھریلو آٹوموبائل انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ آج ملک میں ہر سال تین کروڑ سے زیادہ گاڑیاں فروخت ہوتی ہیں۔ انہوں نے آٹوموبائل انڈسٹری سے جدت کو فروغ دینے کی اپیل کی۔ کمارسوامی جن کے پاس اسٹیل کی وزارت کا چارج بھی ہے نے آٹوموبائل انڈسٹری کو یقین دلایا کہ ملک میں کچھ پرزوں کی تیاری کے لیے درکار اسٹیل کے گریڈ کو ملک میں ہی تیار کرنا شروع کردیا جائے گا۔
  چندرا نے کہا کہ ملک کی آٹوموبائل انڈسٹری  کا ریوینیو 20 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں اس کا حصہ۱۵؍ فیصد ہے۔ اس صنعت میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ۳؍ کروڑ سے زیادہ لوگوں کو روزگار ملتا ہے۔ انہوں نے گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں حالیہ اصلاحات کے لیے حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔اس پروگرام میں مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK