• Fri, 12 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈی گوکیش لگاتار تیسرا میچ ہار گئے

Updated: September 12, 2025, 7:31 PM IST | New Delhi

فیڈے گرینڈ سوئس ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خطرہ ٹل گیا۔ فیڈے گرینڈ سوئس۲۰۲۵ء میں ہندوستان کے ڈی گوکیش کی جدوجہد جاری ہے۔ وہ لگاتار اپنا تیسرا میچ بھی ہار گئے۔

D Gukesh.Photo:PTI
ڈی گوکیش۔ تصویر:پی ٹی آئی

فیڈے گرینڈ سوئس شطرنج ٹورنامنٹ میں ہندوستانی گرینڈ ماسٹر اور عالمی چمپئن  ڈی گوکیش کا برا دور ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ انہیں ایک کے بعد ایک مسلسل ۳؍ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے  جس کی وجہ سے ہندوستانی شائقین بھی کافی مایوس ہیں۔ گوکیش کو۱۱؍ ستمبر کو فیڈے گرینڈ سوئس۲۰۲۵ء ٹورنامنٹ میں تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
 ڈی گوکیش کو ایڈیز گوریل نے شکست دی 
گوکیش کو ٹورنامنٹ کے ساتویں راؤنڈ میں۱۶؍ سالہ ترک گرینڈ ماسٹر ایڈیز گوریل سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔۱۹؍ سالہ گوکیش نے فائنل گیم میں ایک چھوٹی سی غلطی کی جو ان کی شکست کی وجہ بن گئی۔ دراصل، انہوں نے فائنل گیم میں بشپ کی غلطی کی جس کے بعد ان کا حریف جیت گیا۔

یہ بھی پڑھیئے:لٹن داس کی نصف سنچری، بنگلہ دیش کی فتح

ڈی گوکیش کے فیڈے گرینڈ سوئس شطرنج ٹورنامنٹ میں ۷؍ میچوں میں کل۳؍ پوائنٹس ہیں۔ ان کی اس کارکردگی نے ٹورنامنٹ میں ان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ درحقیقت اب انہیں مقابلے میں رہنے کے لیے اپنے تمام میچ جیتنے ہوں گے۔ یہاں سے اگر گوکیش کو ایک بھی شکست ہوتی ہے تو وہ براہ راست ٹورنامنٹ سے باہر ہو سکتے ہیں۔
 وہ ابھیمنیو اور نکولس سے بھی ہار گئے 
جیسے ہی ڈی گوکیش کو معلوم ہوا کہ وہ ترکی کے گرینڈ ماسٹر ایڈیز گوریل سے ہار رہے ہیں، وہ مایوس ہو گئے۔ اب ان کے لیے واپسی کرنا بہت مشکل ہونے والا ہے۔ اس سے قبل انہیں امریکہ کے ابھیمنیو مشرا اور یونان کے نکولس تھیوڈورو سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
 ہندوستان  کے دیگر کھلاڑی بھی اپنا جادو بکھیر رہے ہیں 
اس ٹورنامنٹ کے دیگر میچوں کی بات چیت کریں تو ہندوستانی گرینڈ ماسٹر نہال سارین نے ایران کے پارم مقصود لو کو شکست دے کر سنسنی خیز جیت درج کی اور برتری حاصل کی۔ جرمن گرینڈ ماسٹر میتھیاس بلیوبام نہال سارین کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔ بلیوبام نے ارجن ایریگاسی کو شکست دی۔ ان دونوں کے ۵ء۵؍ پوائنٹس ہیں۔آر پراگنانندا  نے اسرائیل کے گرینڈ ماسٹر میکسم روڈشٹین کو شکست دے کر۵ء۴؍ پوائنٹس حاصل کیے اور وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔ خواتین کے زمرے میں دفاعی چمپئن  ویشالی رمیش بابو نے چینی آئی ایم گو کیو کو شکست دے کر اپنی پانچویں جیت درج کی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK