• Tue, 09 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’سڈبی‘ کا ممبئی میں برانچ آفس کا افتتاح، مقصد ایم ایس ایم ایز کو مدد فراہم کرنا

Updated: September 09, 2025, 1:06 PM IST | Agency | Mumbai

یہ برانچ ایم ایس ایم ایز، انڈسٹری اسوسی ایشنز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ایم ایس ایم ایز کو مالی مدد فراہم کرے گی۔

Sidbi, Branch Office, Mumbai, aims to support MSMEs,...
سڈبی کے ذمہ داران۔ تصویر: آئی این این

منوج متل، چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا (سڈبی)  نے دادر (مغربی)، ممبئی میں نئے علاقائی دفتر اور برانچ آفس کا افتتاح کیا۔ یہ دفتر ممبئی اور آس پاس کے علاقوں میں ایم ایس ایم ایز (مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزیز) کی بڑھتی ہوئی مالی ضروریات کو پورا کرے گا۔ اس موقع پر ایس آئی ڈی بی آئی کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پرکاش کمار اور تھانے اسمال اسکیل انڈسٹریز اسوسی ایشن (ٹی ایس ایس آئی اے) کے  نندن کھمبے بھی موجود تھے۔
 سڈبی ایم ایس ایم ایز کو زیادہ سے زیادہ قرض فراہم کرنے کیلئے مسلسل نئے اقدامات کر رہا ہے۔ بینک نے اپنے قرض کے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا ہے تاکہ ایم ایس ایم ایز کو۴۸؍ گھنٹوں میں مالی مدد مل سکے۔ نیز سڈبی ایم ایس ایم ایز کو بروقت لیکویڈیٹی اور مالی مدد فراہم کرنے کیلئے پالیسیاں تشکیل دے رہا ہے۔بینک ایم ایس ایم ایز کی حوصلہ افزائی کرتا ہےتا کہ وہ پائیدار بن سکیں۔
 ممبئی برانچ آفس کا مقصد خطے میں ایم ایس ایم ایز کو زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرنا، کسٹمر بیس کو بڑھانا اور مزید قرض کی تقسیم کرنا ہے۔ یہ برانچ ایم ایس ایم ایز، انڈسٹری اسوسی ایشنز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ایم ایس ایم ایز کو توجہ مرکوز مالی مدد فراہم کرے گی۔ مالی امداد کے ساتھ ساتھ سڈبی  کاروباری افراد کی ترقی کے سفر میں مدد کرنے کیلئے بھی وقف ہے۔ افتتاحی تقریب کے دوران، مائیکرو اور چھوٹے کاروباری صارفین کو پلانٹ اور مشینری کی خریداری اور یونٹوں کی توسیع/جدید کاری کیلئے۱۵؍ لاکھ روپے سے لے کر ۲۰؍ کروڑ روپے تک کے مدتی قرض کیلئے منظوری کے خطوط دیے گئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK