• Thu, 11 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ: چارلی کرک کی موت، ٹرمپ نے کہا یہ امریکی تاریخ کا سیاہ باب ہے

Updated: September 11, 2025, 4:59 PM IST | Washington

امریکی سیاستداں چارلی کرک کی موت پر امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’’یہ امریکہ کی تاریخ میں سیاہ باب ہے۔‘‘ ٹرمپ نے یقین دہانی کی کہ چارلی کرک کی موت کیلئے ذمہ دارافراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

US President Donald Trump and Charlie Kirk. Photo: INN
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور چارلی کرک۔ تصویر: آئی این این

چارلی کرک کی موت کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔ ویڈیو میں ڈونالڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ’’یہ امریکہ کی تاریخ میں سیاہ باب ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکہ میں بائیں بازو کے انتہا پسندوں کے ذریعے پھیلائے جانے والی نفرت کرک کی موت کی وجہ بنی ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Inquilab - انقلاب (@theinquilab.in)

انہوں نے کہا کہ ’’کئی برسوں سے دائیں بازو کے انتہا پسند افراد نے بہترین امریکیوں جیسے چارلی کا موازنہ نازی اور دنیا کے خطرناک مجرمین اورقاتلوں سے کیا ہے۔ اس طرح کی حرکت براہ راست دہشت گردی کیلئے ذمہ دار ہے جو آج ہم اپنے ملک میں دیکھ رہے ہیں اور اسے ختم ہونا چاہئے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: امریکہ میں تنگدستی سے نبردآزما شخص کی نیک دلی نےاچانک اسے لکھ پتی بنایا لیکن لٹیروں نےسب لوٹ لیا

ڈونالڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اس طرح کی انتہا پسندی ختم کرنے کیلئے کارروائی کریں گے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’’ ہماری انتظامیہ ہر اس شخص کو تلاش کرے گی جو اس طرح کے جرائم اور سیاسی تشدد کیلئے ذمہ دار ہے جن میں وہ ادارے بھی شامل ہیں جنہوں نے اس طرح کی حرکتوں کیلئے فنڈنگ اور ان کا تعاون کیا ہے۔‘‘ امریکی صدر نے مزید کہا کہ ’’ لوگوں نے انہیں بندوق کے ذریعے خاموش کرنے کی کوشش کی لیکن ایک ساتھ ہم یہ یقین دہانی کریںگے کہ ہماری آواز، ہمارا پیغام اور ہماری لیگسی نسلوں تک پہنچے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ آج اس جارحانہ کارروائی کی وجہ سے چارلی کی آواز مزید بلند ہوگئی ہے۔‘‘

چارلی کرک کی موت پر اظہار افسوس
چارلی کرک کی موت پر ڈونالڈٹرمپ انتظامیہ کی اہم شخصیات نے اظہارتعزیت کیا ہے۔ ڈی جی وینس نے کہا ہے کہ ’’ خدا، ان خطرناک گھنٹوں میں چارلی کی مدد کیجئے۔‘‘

سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے لکھا ہے کہ ’’ ہمارے ملک میں اس طرح کے تشدد کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ اسے ابھی ختم ہونا چاہئے اور میں چارلی کرک اور ان کےاہل خانہ کیلئے دعا گو ہوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK