• Tue, 10 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

چین امریکہ تعلقات میں بہتری کے اشارے، صدر شی جن پنگ امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں: ٹرمپ

Updated: February 10, 2026, 12:37 PM IST | Agency | New York

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں، سالِ رواں کے اواخر میں وہائٹ ہاؤس میں چین کے صدر شی جن پنگ کی میزبانی کروں گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ رواں سال کے اواخر میں چین کے صدر شی جن پنگ امریکہ کا دورہ کریں گے۔

Chinese President Xi Jinping And US President Donald Trump.Photo:INN
چین کے صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ- تصویر:آئی این این

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں، سالِ رواں کے اواخر میں وہائٹ ہاؤس میں چین کے صدر شی جن پنگ کی میزبانی کروں گا۔  بدھ کے روز این بی سی نیوز کے لئے انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ رواں سال کے اواخر میں چین کے صدر شی جن پنگ امریکہ کا دورہ کریں گے۔  یہ بیان دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان ایک طویل تجارتی جنگ کے پیدا کردہ کشیدہ تعلقات کو نئے سرے سے ترتیب دینے کی کوشش کے دوران جاری کیا گیا ہے۔  بیان سے قبل ٹرمپ نے صدر شی کے ساتھ تجارت، مسئلہ تائیوان، یوکرین جنگ اور ایران کی صورتحال پر ایک جامع  ٹیلی فونک ملاقات بھی  کی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے:فلم ’ ’لاہور ۱۹۴۷ء‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان

توقع ہے کہ ٹرمپ اپریل میں چین کا دورہ کریں گے اور اس کے بعد شی امریکہ کا دورہ کریں گے۔  ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’’وہ سال کے آخر میں  وہائٹ ہاؤس آ رہے ہیں ۔امریکہ اور چین دنیا کے دو طاقتور ترین ملک ہیں اور ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں۔ ‘‘ واضح رہے کہ اپنے دوسرے صدارتی دور  کے آغاز سے ہی ٹرمپ نے، درآمداتی محصولات میں اضافہ کیا اور فولاد، گاڑیوں اور دیگر سیکٹروں سے مخصوص محصولات کے ساتھ ساتھ  مختلف پالیسی مقاصد کے حصول کے لیے وسیع اقدامات کئے ہیں۔  بیجنگ کے ساتھ گزشتہ موسمِ بہار کی تجارتی کشیدگی کے بعد وہائٹ ہاؤس نے بیجنگ کے ساتھ وسیع پیمانے کا اعلانِ جنگ  بندی کر دیا ہے۔  امریکہ کے چینی مال  پر انحصار میں کمی پر مبنی  اقدامات کرنے کے باوجود  دونوں ملک اقتصادی  حوالے سے گہرائی سے ایک دوسرے  سے منسلک  ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ: پاکستان حکومت کا یوٹرن! ۱۵؍ فروری کو ہند-پاکستان میچ ہوگا

چین کے صدر شی جن پنگ نے آخری دورہ  امریکہ۲۰۲۳ء میں کیا تھا۔ بروز بدھ جاری کردہ بیان میں انہوں نے ٹرمپ کو تائیوان کے ہاتھ  اسلحے کی فروخت کے معاملے میں احتیاط کی تنبیہ کی تھی۔ صدر شی جن پنگ نے بشمول تجارت کے، بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان معاملات کے خوش اسلوبی سے طے پا سکنے کی امید بھی ظاہر کی اور کہا ہے مسائل کو ایک ایک کرکے حل کرنے  کے بعد باہمی اعتماد میں اضافہ کیا جا سکتا اور دونوں ممالک رہنمائی کا درست راستہ تلاش کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK