Inquilab Logo Happiest Places to Work

سنگاپور نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کی بھر پور حمایت کی، ہرطرح کی دہشت گردی کی پرزورمذمت

Updated: May 28, 2025, 1:54 PM IST | Agency | Singapore

سنگاپور نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔ جنتا دل (یونائیٹڈ) کے صدر اور ایم پی سنجے کمار جھا کی قیادت میں ایک کل جماعتی پارلیمانی وفد نے منگل کو یہاں سنگاپور کی وزیر مملکت برائے خارجہ اور داخلہ امور سم این سے ملاقات کی۔

This picture of the meeting between the Indian delegation and Singaporean ministers was posted on X. Photo: PTI
ہندوستانی وفد اور سنگا پور کے وزراء کی ملاقات کی یہ تصویر ایکس پر پوسٹ کی گئی۔ تصویر:  پی ٹی آئی

سنگاپور نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔ جنتا دل (یونائیٹڈ) کے صدر اور ایم پی سنجے کمار جھا کی قیادت میں ایک کل جماعتی پارلیمانی وفد نے منگل کو یہاں سنگاپور کی وزیر مملکت برائے خارجہ اور داخلہ امور سم این سے ملاقات کی۔ سنگا پور حکومت میں سینئر وزیر سم این نے کہا کہ سنگاپور دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کی پرزور مذمت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنگاپور اور ہندوستان قریبی شراکت دار ہیں اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔
 ایک بیان میں سنگاپور میں ہندوستانی سفارت خانے نے کہا کہ میٹنگ میں سنجے کمار جھا نے سنگاپور حکومت کو پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ہونے والی پیش رفت، آپریشن سیندور اور دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی حکمت عملی میں نئے معمول پر ہندوستان کے موقف سے آگاہ کیا۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ اس وفد نے دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے متحد عزم کا اظہار کرنے کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو اکٹھا کیا ہے۔
اس دوران وفد کے اراکین نے نشاندہی کی کہ پہلگام میں دہشت گردانہ حملہ جموں کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں امن، ترقی اور معمولات کو درہم برہم کرنے کی کوشش تھی۔ حکومت ہند نے یہ ضروری سمجھا کہ۲۲؍ اپریل کے دہشت گردانہ حملے کے مجرموں اور منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ دہشت گردی کی اس گھناؤنی کارروائی کے جواب میں ہندوستان نے آپریشن سیندور شروع کیا جس میں خاص طور پر دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔  ہندوستان  کا جواب متوازن، غیر جارحانہ، متناسب اور ذمہ دارانہ تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK