• Sat, 19 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھانڈوپ میں بھی ایس آئی آر ہیلپ ڈیسک کا قیام

Updated: September 19, 2026, 1:57 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

 ایس آئی آر (اسپیشل انٹینسیو رویژن ) کے تحت ووٹر لسٹ کے ڈرافٹ سے متعلق شہریوں کی رہنمائی اور ان کی قانونی مدد کیلئے بھانڈوپ میں بھی جمعہ کی شام ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا۔ اس کا نظم اسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر)، مہاراشٹر کی جانب سے  زاہد کمپاؤنڈ، سوناپور، بھانڈوپ میں کیا گیا۔

Shakir Shaikh and others are seen at the help desk established in Bhandup. Photo: Inquilab
بھانڈوپ میں قائم ہیلپ ڈیسک میں شاکرشیخ اور دیگر افراد نظر آرہے ہیں۔ تصویر: انقلاب

 ایس آئی آر (اسپیشل انٹینسیو رویژن ) کے تحت ووٹر لسٹ کے ڈرافٹ سے متعلق شہریوں کی رہنمائی اور ان کی قانونی مدد کیلئے بھانڈوپ میں بھی جمعہ کی شام ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا۔ اس کا نظم اسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر)، مہاراشٹر کی جانب سے  زاہد کمپاؤنڈ، سوناپور، بھانڈوپ میں کیا گیا۔ شہر اور مضافات کی سطح پر ایس آئی آر کے تعلق سے   قائم کیا جانے والا یہ۸؍ واں ہیلپ ڈیسک ہے۔ اس سے قبل مدنپورہ، گوونڈی، میراروڈ، اندھیری، کرلا، مالونی اور رابوڑی تھانے میں ہیلپ ڈیسک قائم کیا جاچکا ہے ، ان مراکز پر وکلاء صبح۱۰؍ بجے سے شام ۶؍ بجے تک اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر تقریباً ڈیڑھ ہزار ووٹرس ہیلپ ڈیسک سے استفادہ کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی جہاں شہریوں کو ایس آئی آر اور ووٹر لسٹ سے متعلق رہنمائی کی ضرورت محسوس ہوگی اور ان کی جانب سے مطالبہ کیا جائے گا ، وہاں مزید ہیلپ ڈیسک قائم کئے جائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے: قبائلی اسکول ٹھیک کرو مہم کے تحت ابھیجیت دِپکے تاڈگاؤں اسکول پہنچے

بھانڈوپ ہیلپ ڈیسک پر ایڈوکیٹ رضی النساء خان شہریوں کو ایس آئی آر کے ڈرافٹ ووٹر لسٹ، نام کی جانچ، اعتراضات، تصحیح اور دیگر متعلقہ امور کے سلسلے میں رہنمائی کے لئے روزانہ صبح ۱۰؍  بجے سے شام۶؍ بجے تک موجود رہیں گی۔

یہ تمام خدمات مکمل طور پر مفت اور بلاتفریق مذہب فراہم کی جائیں گی اور شہریوں سے کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ یہ تفصیلات اے پی سی آر مہاراشٹر کے جنرل سیکریٹری شاکر شیخ نے نمائندۂ انقلاب کو مہیا کرائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK