Inquilab Logo Happiest Places to Work

عامرخان کی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ کا فرسٹ لک پوسٹر ریلیز

Updated: May 05, 2025, 8:02 PM IST | Mumbai

عامر خان کی اگلی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ کا فرسٹ لک پوسٹر ریلیز جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم کے فرسٹ لک پوسٹر میں ۱۰؍ نئے اداکاروں کو متعارف کروایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ’’ستارے زمین پر‘‘، ’’تارے زمین پر‘‘ کا سیکوئل ہے جو ۲۰؍ جون ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔

First look poster of "Stars on Earth". Photo: INN
’’ستارے زمین پر‘‘ کا فرسٹ لک پوسٹر۔ تصویر: آئی این این

عامر خان پروڈکشنس نے ’’ستارے زمین پر‘‘ کا فرسٹ لُک پوسٹرجاری کیا ہے جس نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ قبل ازیں یہ رپورٹ کیا گیا تھا کہ ’’یہ فلم، جس میں عامر خان، درشیل سفاری اور جینیلیا ڈی سوزا نظر آئیں گے، میں ۱۰؍ نئے باصلاحیت اداکاروں کو لانچ کیا جائے گا۔ مداح خوش ہے کہ بالآخر عامر خان نے فلم کے فرسٹ لُک پوسٹر میں نئے اداکاروں کو متعارف کروایا ہے۔ 

 

پیر کو عامر خان پڑوڈکشنس نے فلم کا فرسٹ لُک پوسٹر جاری کیا ہے جو عامر خان کی فلم ’’تارے زمین پر‘‘ کا سیکوئل ہے۔ یہ پوسٹ دلچسپ ہے کیونکہ اس میں عامر خان کو نئے اداکاروں کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ پوسٹر میں عامر خان ایک اسٹول پر بیٹھے ہیں اور ان کے ہاتھوں میں باسکٹ بال ہے۔ ان کے ساتھ ۱۰؍ بچوں کا گروپ ہے جو خوشی سے ان کے پیچھے کھڑے ہیں۔ پوسٹر میں دکھائے گئے نئے اداکاروں میں گوپی کرشنا ورما، سمویت بھنسالی، اشیش پینڈسے، رشی ششانی، رشبھ جین، نمن مشرا، اروش دتہ اور سمرن منگیشر کو دکھایا گیا ہے۔ فلم کے پوسٹر کے ساتھ فلمسازوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’عامر خان پروڈکشنس کی جانب سے پیش کیا جارہا ہے ’’ستارے زمین پر‘‘ سب کا اپنا اپنا نارمل۔‘‘ پوسٹر میں سنیما گھروں میں فلم کی ریلیز کی درست تاریخ ’’۲۰؍ جو ۲۰۲۵ء‘‘ کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

کچھ ’’ستارے زمین پر‘‘ کے بارے میں 
’’ستارے زمین پر‘‘ کی ہدایتکاری آر ایس پرسنا نے کی ہے جبکہ فلم کی اسکرپٹ دیوی ندھی شرما نے لکھی ہے۔ یہ ۲۰۲۵ء کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں سے ایک ہے جس کی موسیقی شنکر احسان جوائے نے ترتیب دی ہے جنہوں نے ۲۰۰۷ء کی فلم ’’تارے زمین پر‘‘ میں بھی موسیقی ترتیب دی تھی۔ ’’ستارے زمین پر‘‘ کا فرسٹ لُک پوسٹر جاری کرنے کے فوراً بعد مداحوں نے اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے سیکڑوں کمینٹس کئے۔ ’’ستارے زمین پر‘‘ کے ذریعے عامر خان نے معنی خیز فلمیں پروڈیوس کرنے کی اپنی لیگسی کو قائم رکھا ہے۔ ’’ستارے زمین پر‘‘ میں بھی ایک ایسے شخص کی جذباتی کہانی بیان کی گئی ہے جو ایسے بچوں سے جڑتا ہے جو دنیا کو مختلف نظریے سے دیکھتے ہیں۔ اس درمیان مداح بے صبری سے فلم کی ریلیز کا انتظار کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK