• Sat, 07 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

باندرہ ٹرمنس پر مسافروں سے اب تک ۱۰۰ ؍ ڈرم ضبط کئے گئے

Updated: November 09, 2024, 12:59 PM IST | Shahab Ansari | Mumbai

باندرہ ٹرمینس پر طویل مسافتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کے دوران ہونے والی بھگدڑ کے بعد ویسٹرن ریلوے نے اس طرح کے حادثات کی روک تھام کیلئے مختلف اقدام کئے ہیں جن کے تحت اب تک ۱۰۰ مسافروں سے بڑے ڈرم ضبط کئے گئے ہیں جنہیں لے کر مسافر ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کررہے تھے۔

A ban has been imposed on the carrying of drums by passengers in long-distance trains. Image: INN
طویل مسافتی ٹرین میں مسافروں کے ذریعے ڈرم لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تصویر: آئی این این

باندرہ ٹرمینس پر طویل مسافتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کے دوران ہونے والی بھگدڑ کے بعد ویسٹرن ریلوے نے اس طرح کے حادثات کی روک تھام کیلئے مختلف اقدام کئے ہیں جن کے تحت اب تک ۱۰۰ مسافروں سے بڑے ڈرم ضبط کئے گئے ہیں جنہیں لے کر مسافر ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کررہے تھے۔ ویسٹرن ریلوے کے ایک افسر نے بتایا کہ جب سے پابندیاں عائد کی گئی ہیں تب سے اب تک باندرہ ریلوے ٹرمینس پر ۱۰۰ ڈرم ضبط کئے جاچکے ہیں جنہیں لے کر مسافر ٹرینوں میں چڑھنے کی کوشش کررہے تھے۔ یاد رہے کہ ۲۷ اکتوبر کی شب دیر گئے ممبئی سے باہر جانے والی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کے دوران بھگدڑ مچ گئی تھی اور ۱۰ مسافر زخمی ہوگئے تھے جن میں سے ٢ افراد کی حالت نازک ہوگئی تھی۔ اس حادثہ کا جو ویڈیو وائرل ہوا تھا اس میں چند افراد ایسے بھی نظر آرہے تھے جو بڑے بڑے ڈرم یا بہت زیادہ سازوسامان لے کر ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کررہے تھے۔ اس حادثہ کے بعد ریلوے نے مستقبل میں اس طرح کے حادثات کی روک تھام کیلئے جو راہنما خطوط جاری کئے تھے ان میں بڑے ڈرم نہ لے جانا اور بہت زیادہ بڑے بیگ یا پھر ایک متعینہ وزن سے زیادہ سامان مفت نہ لے جانا بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK