• Mon, 20 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اب تک ۱۲۰۰؍ سےزائد عازمین نے حج کا ارادہ ملتوی کیا

Updated: October 11, 2025, 4:17 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

مالی مسائل ،بیماری اوردیگر وجوہات کے سبب ان عازمین نے یہ فیصلہ کیا ۔حج کمیٹی کے ضابطے کے مطابق ایسے عازمین کومعقول وجہ بتانی ہوگی۔ویٹنگ لسٹ والے عازمین کورقم جمع کرانے کی آج آخری تاریخ۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این
مالی مسائل، بیماری اور دیگر وجوہات کی بناء پر ممبئی اور ریاست دیگر اضلاع کے اب تک  ۱۲۰۰؍سے زائد منتخب عازمین نےحج کرنے کا ارادہ ملتوی کردیاہے۔ ریاستی حج کمیٹی نے اس کی تصدیق کی ہے ،حالانکہ ابھی حج پرروانگی میں۷؍ماہ سے زائد کا وقت باقی ہے۔عازمین کی جانب سے کینسل کرانے کا یہ سلسلہ حج کے ایام آنے تک جاری رہتا ہے۔ 
دوسری جانب حج کمیٹی نے معقول عذر قابل قبول قرار دیا ہے بصورت دیگر ضابطے کے تحت رقم میں تخفیف کی وضاحت کی۔
ریاستی حج کمیٹی کی سیکشن آفیسر خدیجہ نائیکواڑے سےاس بارے میں  استفسار کرنے پر انہوںنے نمائندۂ انقلاب کوبتایا کہ ’’ مجبوری کےتحت عازمین حج پر جانے کا ارادہ ملتوی کرتے ہیں ، اب تک ۱۲۰۰؍سے زائد عازمین نےدرخواست دے کر حج پرجانے کا ارادہ ملتوی کردیا ہے۔ ان میں بیماری ،مالی مسائل اوردیگر دشواریوں کے سبب عازمین نے درخواستیں کی ہیں۔ اس لئے ا ن کی جگہ پردوسرے عازمین کوموقع ملے گا ۔‘‘ انہوںنےیہ بھی بتایاکہ ’’ کوئی بھی عازم یوں ہی حج پرجانے کاارادہ ملتوی نہیں کرتا ہےکیونکہ یہ مقدس عبادت اس کی زندگی کی سب سے بڑی تمنا ہوتی ہے۔اسی لئے حج کمیٹی کی جانب سے جوضابطہ مقرر کیا گیا ہے کہ معقول عذر کے سبب حج پرنہ جانے والے عازمین کی رقومات نہیںکاٹی جاتی ہیںلیکن اس کے برخلاف معاملہ رہتا ہے تو ضابطے کے تحت رقم کاٹ لی جاتی ہے۔ تاہم  یہ فیصلہ حالات کے اعتبار سے کیا جاتا ہے۔‘‘
 
ویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے عازمین کورقم جمع کرانے کی ہدایت 
حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے ممبئی اور مہاراشٹر کے عازمین کی ۵۵۷۴؍ ویٹنگ لسٹ کنفرم کرتےہوئے ۱۱؍ اکتوبر تک فی عازم ایک لاکھ ۵۲؍ہزار ۳۰۰؍ روپے جمع کرانے کا موقع دیا گیا تھا، اس اعتبار سے آج آخری تاریخ ہے۔خبر لکھے جانےتک تاریخ میںمزیدتوسیع کا اعلان نہیںکیا گیا تھا۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ اگر مزید توسیع کی جائے گی توآج سنیچر کو اس کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK