• Sat, 06 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ویسٹ ہیم کیلئے ماگاسا نے گول کیا، مانچسٹر یونائیٹڈ سے میچ ڈرا

Updated: December 06, 2025, 2:50 PM IST | Agency | Manchester

مانچسٹر یونائیٹڈ نے اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ سے ایک ایک کا ڈرا کھیلا۔ اس طرح یونائیٹڈ پریمیر لیگ میں پانچویں نمبر پر پہنچنے کا موقع گنوا بیٹھا۔ 

Soungoutou Magassa scored for West Ham. Photo: INN
ساوگوتو ماگاسا نے ویسٹ ہیم کےلئے گول کیا۔ تصویر:آئی این این
مانچسٹر یونائیٹڈ نے اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ سے ایک ایک کا ڈرا کھیلا۔ اس طرح یونائیٹڈ پریمیر لیگ میں پانچویں نمبر پر پہنچنے کا موقع گنوا بیٹھا۔  حالانکہ اس نتیجے کے ساتھ ویسٹ ہیم اب بھی ریلیگیشن زون میں موجود ہے۔پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کا کھیل بہت سست رہا اور کوئی گول نہ ہو سکا۔ ۵۸؍ویں منٹ میں ڈیوگو ڈیلٹ نے گول کر کے مانچسٹر یونائیٹڈ کو برتری دلائی۔میچ ختم ہونے سے صرف ۷؍ منٹ پہلے ویسٹ ہیم کے ساوگوتو ماگاسا نے شاندار گول کر کے اسکور برابر کر دیا۔
  پوائنٹس ٹیبل پر مانچسٹر یونائیٹڈ ۲۲؍ پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر ہے جبکہ ویسٹ ہیم ۱۲؍پوائنٹس کے ساتھ ۱۸؍ویں پوزیشن پر برقرار ہے اور ۱۷؍ویں پوزیشن پر موجود لیڈز یونائیٹڈ سے ۲؍ پوائنٹس پیچھے ہے۔میچ کے ابتدائی آدھے گھنٹے میں ویسٹ ہیم نے گیند پر اچھا کنٹرول رکھا لیکن کوئی حقیقی خطرہ پیدا نہ کر سکے۔ اس کے بعد یونائیٹڈ نے اپنی رفتار پکڑی۔ برائن مبویومو کے دور سے لگائے گئےشاٹس کو گول کیپر الفونس اریولا نے شاندار طریقے سے بار کے اوپر پہنچایا۔
آمد ڈیالو نے باکس میں گیند بھیجی، جس پر جوشوا زیرکزی نے شاٹ لگایا لیکن آرون وان۔بیساکا نے گول لائن پر شاندار بچاؤ کیا۔ کچھ دیر بعد برونو فرنانڈس کا شاٹ پوسٹ کے باہر سے نکل گیا۔ اپنے سابق کلب کے خلاف کھیل رہے وان۔بیساکا نے ویسٹ ہیم کے دفاع میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے کئی اہم ٹیکل کئے اور ٹیم کو پہلے ہاف میں گول کھانے سے بچایا۔ دوسرے ہاف میں ماگاسا نے ایک بار سائیڈ نیٹ میں شاٹ لگایا- ۵۸؍ویں منٹ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو برتری مل گئی۔ کاسیمیرو کے شاٹ کا ڈیفلیکشن ڈیلٹ کو ملا اور انہوں نے گھومتے ہوئے گیند کو اریولا کے پار بھیج دیا۔ میچ تقریباً یونائیٹڈ کی معمولی جیت کی طرف بڑھتا ہوا نظر آ رہا تھا لیکن جاروڈ بووین کے ہیڈر کو مزراوی نے گول لائن پر روکا۔ ریباؤنڈ پر ماگاسا نے زوردار شاٹ لگا کر برابری کر دی۔ آخری منٹوں میں دونوں ٹیمیں فاتح گول کی تلاش میں متحرک نظر آئیں لیکن فرنانڈس ۲؍ مواقع پر چوک گئے۔ کمزور کارکردگی کی وجہ سے مانچسٹر یونائیٹڈ کو بالآخر مایوس کن ڈرا پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK