• Mon, 05 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

صومالیہ کسی بھی صورت میں اسرائیلی موجودگی کو قبول نہیں کرے گا: صدر

Updated: October 05, 2026, 2:09 PM IST | Mogadishu

صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود کا کہنا ہے کہ صومالیہ کسی بھی صورت میں اسرائیلی موجودگی کو قبول نہیں کرے گا، جبکہ اسرائیلی منصوبے میں بربیرہ بندرگاہ، ہوائی اڈے کا استعمال، خلیجی ریاستوں اور ایران کے قریب ہونا شامل ہے۔

Somali President Hassan Sheikh Mohamud. Photo: X
صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود۔ تصویر: ایکس

صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود کا کہنا ہے کہ صومالیہ کسی بھی صورت میں اسرائیلی موجودگی کو قبول نہیں کرے گا، اتوار کو نشر ہونے والے الجزیرہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں، جس کے اقتباسات نشریاتی ادارے کی ویب سائٹ پر شیئر کیے گئے تھے، محمود نے کہا کہ اسرائیل کا بربیرہ میں بحری اڈہ قائم کرنے اور شہر کے ہوائی اڈے کو استعمال کرنے کا ارادہ ہے، اور اس کا اصل مقصد خلیجی ریاستوں اور ایران کے قریب ہونا ہے۔محمود نے کہا کہ صومالیہ کو مشرق وسطیٰ کے بحرانوں میں گھسیٹنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، انہوں نے مزید کہا کہ صومالیہ اسرائیلی اقدامات سے پیدا ہونے والے چیلنجوں پر قابو پا لے گا۔ انہوں نے کہا کہ صومالی لینڈ کے رہائشی بھی کسی بھی اسرائیلی موجودگی کی مخالفت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ صومالی لینڈ، جو گزشتہ سال اسرائیل کی طرف سے تسلیم شدہ الگ ہونے والا صومالی علاقہ ہے، نے۱۹۹۱ء میں آزادی کا اعلان کیا تھا۔ تاہم صومالیہ اس خطے کو اپنے علاقے کا اٹوٹ حصہ سمجھتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ: امداد کی ترسیل میں تاخیر پر ڈیلیو ایچ او کی شدید تشویش

واضح رہے کہ غزہ پر اسرئیلی جارحیت کے نتیجے میں ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کے بعد سے تقریباً ۷۴؍ ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، اس کےعلاوہ ایک لاکھ ۷۵؍ ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں، ان میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، حالانکہ امریکی ثالثی میں عارضی جنگ معاہدہ اسرائیل اور حماس کے مابین طے پایا جاچکا ہے، اس کے باوجود روز مرہ کی بنیاد پر اسرئیل حملے کررہا ہے، جس میں ہدفی قتل شامل ہے۔ مزید برآں اسرئیل نے شہری علاقوں پر بمباری کرکے پورے شہر کو کھنڈر میں تبدیل کردیا ہے، جس کے نتیجے میں پوری آبادی بے گھر ہوگئی ہے۔ علاوہ ازیں اسرئیل کے ذریعے شہر کا تمام شہری ڈھانچہ تباہ کیا جاچکا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ایران اور امریکہ میں آبنائے ہرمز کے معاملے پر مذاکرات تعطل کا شکار

اس اسرائیلی جارحیت کے سبب پوری دنیا میں اسرائیل کے خلاف زبردست ناراضگی پائی جارہی ہے، جبکہ دنیا کے تمام بڑے شہروں میں اس کے خلاف مظاہرے بھی کئے جارہے ہیں۔ اسی عوامی ناراضگی کو محسوس کرتے ہوئے دنیا بھر کی حکومتوں نے بھی اسرائیل کی مذمت کی ہے، صومالیہ انہیں ملکوں میں شامل ہے، اس کے علاوہ ایران کے خلاف اسرائیل کی منصوبہ بندی اور اس کی گھیرا بندی کرنے کے مقصد سے صومالیہ کی سرزمین کو استعمال کرنا بھی ایک حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کی صومالیہ نے سختی کے ساتھ مخالفت کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK