ہفتے بھر میں ۲؍ لاکھ نسخوں کی فروخت ،ہندوستان میں سب سے تیزی سے خریدی جانےوالی کتاب بن گئی، ۱۰؍ منٹ میں ۱۵؍ ہزار کتابیں بکیں۔
EPAPER
Updated: November 18, 2026, 9:26 AM IST | Agency | New Delhi
ہفتے بھر میں ۲؍ لاکھ نسخوں کی فروخت ،ہندوستان میں سب سے تیزی سے خریدی جانےوالی کتاب بن گئی، ۱۰؍ منٹ میں ۱۵؍ ہزار کتابیں بکیں۔
سونیا گاندھی کی خودنوشت سوانح عمری نے اگست میں اعلان کے بعد سے مسلسل خبروں میں ہے۔ منظر عام پر آنے کے بعد یہ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو رہی ہے۔ ہارپر کولنز انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو اننت پدم نابھن کے مطابق کتاب کی فروخت ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں ’’دو لاکھ سے تجاوز‘‘ کر گئی ہے۔ اس نے اشاعت کے کئی ریکارڈ توڑ دیئےہیں اور آزاد ہندوستان کی تاریخ کی ’’سب سے بڑی خودنوشت سوانح عمریوں‘‘ میں سے ایک بن کر ابھری ہے۔
پدم نابھن نے بتایا کہ منگل(۱۰؍ نومبر) کی صبح ۱۰؍ بجے فروخت کئے پیش کئے جانے کے بعد یہ سب سے تیزی سے فروخت ہونے والی کتاب، کسی مصنف کی پہلی کتاب کی سب سے تیز فروخت، نان فکشن کی سب سے تیزی سے فروخت ہونے والی تصنیف اور سب سے تیزی سے فروخت ہونے والی خودنوشت سوانح عمری بن گئی ہے۔‘‘ان کے مطابق اشاعت کے دن ۱۰؍ منٹ سے بھی کم وقت میں ۱۵؍ ہزار سے زیادہ کاپیاں خریداروں تک پہنچا دی گئی تھیں۔ اس طرح یہ ملک کی تاریخ میں سب سے کم وقت میں ڈیلیور ہونے والی کتاب بھی بن گئی۔
یہ بھی پڑھئے: ہمارے پاس جنگ کے لیے پیسہ ہے، لیکن آب و ہوا کی بہتری کیلئے نہیں : زامبیا
سونیا گاندھی کی خود نوشت نے کیا ریکارڈ بنائے؟
۱۔ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں ۲؍لاکھ سے زیادہ کاپیاں فروخت ہوئیں، اس طرح یہ ہندوستان کی سب سے تیزی سے فروخت ہونے والی کتاب بن گئی۔
۲۔ کسی مصنف کی پہلی کتاب کی حیثیت سے بھی اس نے سب سے تیز فروخت کا ریکارڈ قائم کیا۔
۳۔ نان فکشن یعنی غیر افسانوی ادب کی سب سے تیزی سے فروخت ہونے والی کتاب بن گئی۔
۴۔ خودنوشت سوانح عمری کے زمرے میں بھی سب سے تیزی سے فروخت ہونے والی کتاب کا اعزاز حاصل کیا۔