• Wed, 18 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اعظم خان کو رہا کرنے کا حکم، ای ڈی کی سرزنش، جواب طلب

Updated: November 18, 2026, 9:25 AM IST | Hamidullah Siddiqui | Lucknow

الہ آباد ہائی کورٹ نے جیل کے باہر سے گرفتاری پر برہمی کااظہار کیا، کارروائی کوبدنیتی پرمبنی قرار دیا۔

Azam Khan was presented in the Ghaziabad court on Monday; he can be seen here. Photo: INN
اعظم خان کو پیر کو غازی آباد کورٹ میں پیش کیاگیاتھا،اس موقع پر انہیں دیکھا جاسکتاہے۔ تصویر: آئی این این

 الہ آباد ہائی کورٹ نے سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈرمحمد اعظم خان کو منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے جیل  کے باہر سے کی گئی ان کی گرفتاری پر سخت برہمی کااظہار کیا۔ عدالت نے  ای ڈی کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ یہ گرفتاری بدنیتی پر مبنی اورکسی خاص مقصد کے تحت معلوم ہوتی ہے۔  اس کے ساتھ ہی ہائی کورٹ نے مرکزی ایجنسی کو اس ضمن میں ایک ہفتے کے اندر جواب داخل کرنےکی ہدایت دی۔  

جسٹس راجیو گپتا اور جسٹس دیویندر سنگھ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کہا کہ جس طرح محمد اعظم خان کو جیل کے گیٹ پر ہی ای ڈی نے اپنی تحویل میں لیا، وہ کسی خاص محرکات پر مبنی اور بدنیتی پر مشتمل ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔  عدالت  نے کہا کہ حراست میں لینے کے حالات کارروائی کی  نیت اور اس کے پس پردہ مقاصد  پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔عدالت نے معاملے کی اگلی شنوائی  ۱۰؍ دسمبر کو کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ٓآسام: وزیراعلیٰ خود نفرت کی قیادت کر رہے ہیں: طلبہ تنظیم کا الزام

یاد رہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے لگاتار دو دنوں کی شنوائی کے بعد منگل کو عبوری ضمانت کا فیصلہ سنایا۔ منگل کو اعظم خان اور ای ڈی کی  جانب سے تازہ حلف نامے عدالت میں پیش کئے کئے ۔  ان میں ای ڈی کی جانب سے پیر کے عدالتی حکم کے تحت داخل کیا گیا حلف نامہ بھی شامل تھا۔ عدالت نے دونوں فریق کو ایک دوسرے کے حلف ناموں میں کئے گئے دعوؤں پر جواب دینے کا موقع دیا۔عدالت نے ای ڈی کو ۷؍ دن کے اندر تفصیلی جوابی حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی، جبکہ اعظم خاں کو اس پر اپنا جواب داخل کرنے کے لئے ۱۰؍ دن کا وقت دیا۔ یاد رہے کہ طویل قیدو بند کے بعد ۳۱؍ اکتوبر کو اعظم خاں جیسے ہی  رام پور جیل سے باہر نکلے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیاتھا۔ اعظم خان اس گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے مگر سپریم کورٹ نے معاملے ہائی کورٹ  کے پاس بھیج دیاتھا۔  منگل کے فیصلے کے بعد ان کی رہائی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK