• Sun, 28 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جنوبی کوریا: شہری اب شمالی کوریا کے اہم اخبار تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں

Updated: December 27, 2025, 10:01 PM IST | Seoul

جنوبی کوریا کے صدر لی جئی میونگ کی حکومت نے شمالی کوریا سے کشیدگی کم کرنے کیلئے وہاں کے ایک اہم اخبار تک اپنے شہریوں کی رسائی پر پابندی ہٹانے کی تجویز پیش کی ہے۔ جمعہ کو ہونے والی مشاورتی میٹنگ میں انہوں نے سرحد پر لاؤڈ اسپیکر کی نشریات پر پابندی عائد کر دی ہے اور شہریوں کو شمالی کوریا مخالف سرگرمیاں نہ کرنے کی تاکید کی ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کیلئے جنوبی کوریا نے جمعہ کو کہا کہ وہ اپنے شہریوں کو کم از کم پابندیوں کے ساتھ شمالی کوریا کے اخبار ’’روڈونگ سنمون‘‘ تک رسائی کی اجازت دے گا۔ یونہاپ نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں ایک مشاورتی میٹنگ میں روڈونگ سنمون کی درجہ بندی ’’خاص مشمولات‘‘ کے بجائے بطور ’’عام مشمولات‘‘ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس درجہ میں جاسوسی ایجنسیاں شمالی کوریا حامی مواد فراہم کرتی ہیں۔ خیال رہے کہ فی الوقت جنوبی کوریا کے لوگ صرف طے کردہ مقامات پر ہی اخبار پڑھ سکتے ہیں جیسے شمالی کوریا وزارت برائے اطلاعات و مواصلات۔ یہاں پر اخبار بینوں کو اپنی شناخت کی تصدیق اور اخبار تک رسائی کی وجہ بتانا ضروری ہے جبکہ آن لائن ورژن پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ انتظامیہ کو خدشہ، نیتن یاہوغزہ جنگ بندی کے عمل کو نقصان پہنچائے گا: رپورٹ

اس سے قبل نیشنل انٹیلی جنس سروس (این آئی ایس) نے کہا تھا کہ وہ شمالی کوریا کے مواد تک رسائی بڑھانے کا ’’مثبت طور‘‘ پر جائزہ لے رہی ہے۔ اس سے لوگوں کے حق معلومات کی حمایت اور بین کوریائی تبادلوں کی حوصلہ افزائی مقصود ہے۔ ایجنسی نے قومی اسمبلی کو دی گئی ایک رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا سے متعلق ویب سائٹ تک رسائی کی پابندی کو ہٹانے کا فعال طور پر جائزہ لے گی۔ واضح ہو کہ یہ اقدام صدر لی جئی میونگ کے تبصروں کے بعد کئے گئے ہیں جنہوں نے کہا کہ عوام پر یہ پابندیاں شمال کی طرف سے پھیلائے گئے خلفشار اور پروپیگنڈا کے مترادف ہیں۔ جون میں اقتدار سنبھالتے ہی لی جئی میونگ کی انتظامیہ نے کشیدگی کم کرنے کیلئے سرحد پر لاؤڈ اسپیکر نشریات کو روک دیا اور شہریوں کو تاکید کی ہے کہ وہ شمال مخالف کوئی سرگرمی نہ کریں۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں کرسمس پر امن اور تعمیرنو کی دعائیں

علاوہ ازیں، ایک علاحدہ پیش رفت میں سابق صدر مون جئی اِن کی انتظامیہ کے سابق افسران بشمول قومی سلامتی کے مشیر سوہ ہون، این آئی ایس کے ڈائریکٹر پارک جی وون اور وزیر دفاع کو جمعہ کو شمالی کوریا کے ذریعے ۲۰۲۰ء میں ماہی گیروں کے قتل کو چھپانے کے الزام سے بری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK