Inquilab Logo Happiest Places to Work

جنوبی کوریا: سیٹیلائٹ فالکن۹؍ کے ملبے سے چاند پر بننے والے گڑھے کی تصویر کشی کی

Updated: August 08, 2026, 4:03 PM IST | Seoul

جنوبی کوریا کےقمری مدار گرد مشن ڈینوری نے تقریباً۴؍ میٹرک ٹن وزنی راکٹ اسٹیج کے چاند کی سطح سے ٹکرانے سے پہلے اور بعد کے مقام کی تصاویر لیں۔

Photo: X
تصویر: ایکس

 کوریا ایرو اسپیس ایڈمنسٹریشن (KASA) نے جمعرات کو بتایاکہ جنوبی کوریا کےقمری مدار گرد مشن ڈینوری نے اس گڑھے کی تصاویر کھینچی ہیں جو اسپیس ایکس کے فالکن۹؍ راکٹ کے ملبے کے چاند پر ٹکرانے کے بعد بنا۔امریکی سوشل میڈیا کمپنی ایکس کے ذریعے جاری کردہ ایک بیان میں، KASA نے کہا کہ ڈینوری نے اس اثر سے پہلے اور بعد کے علاقے کی تصویر کشی کی۔تصاویر میں اس مقام پر ایک نیا بنا گڑھا دکھائی دیاہے جہاں راکٹ اسٹیج، جس کا وزن تقریباً۴؍ میٹرک ٹن ہے اور جو پانچ منزلہ عمارت کی اونچائی کے برابر ہے، چاند کی سطح سے ٹکرایا۔
واضح رہے کہ یہ اسٹیج فالکن۹؍ راکٹ کا حصہ تھا جسے امریکہ کی اسپیس ایکس نے جنوری۲۰۲۵ء میں امریکی اور جاپانی کمپنیوں کے دو تجارتی خلائی جہازوں کو لانچ کرنے کے لیے استعمال کیا تھا۔اپنی مہم مکمل کرنے کے بعد، یہ اسٹیج خلا میں موجود رہا اور پھر ۵؍ اگست کو تیز رفتاری سے چاند سے ٹکرایا۔ بعد ازاں اسپیس ایکس نے کہا کہ یہ ٹکراؤغیر ارادی تھا۔ تاہم توقع ہے کہ ناسا کا چاند کا مداری سیارچہ (Lunar Reconnaissance Orbiter)آئندہ  ہفتے اس مقام کے اوپر سے گزرے گا تاکہ چاند پر اس تصادم کے اثرات کا مزید جائزہ لیا جا سکے۔ 

یہ بھی پڑھئے: SpaceX راکٹ کا چاند سے ۸۷۰۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تصادم

ذہن نشین رہے کہ اس واقعے کا ایک مثبت پہلو بھی سامنے آیا ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ چونکہ اس تصادم کی پیش گوئی پہلے سے موجود تھی، اس لیے مختلف زمینی دوربینوں اور قمری مدار میں گردش کرنے والے خلائی جہازوں نے اس کے مشاہدے کی تیاری کر رکھی تھی۔ NASA کا Lunar Reconnaissance Orbiter (LRO) اور جنوبی کوریا کا Danuri قمری مدار گرد مشن تصادم سے پہلے اور بعد کی تصاویر اس کی مثال ہے۔ جن کی مدد سے نئے گڑھے، گرد و غبار کے پھیلاؤ اور قمری سطح پر اثرات کا تفصیلی مطالعہ کیا جائے گا۔ یہ معلومات مستقبل کے قمری مشنز اور خلائی ملبے کے انتظام سے متعلق پالیسیوں میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK