• Thu, 13 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جنوبی کوریا: ۱۲؍ گھنٹے دنیا کا طویل ترین امتحان شروع، ۵ء۵؍ لاکھ طلبہ شریک

Updated: November 13, 2025, 5:59 PM IST | Seoul

جنوبی کوریا میں Suneung CSAT امتحان شروع ہو گیا ہے، جس میں ۵ء۵؍ لاکھ سے زائد طلبہ شریک ہیں۔ یہ امتحان ۱۲؍ سے ۱۳؍ گھنٹے تک جاری رہتا ہے اور پورے ملک کی معمول کی سرگرمیاں رک جاتی ہیں۔ امتحان مستقبل کی تعلیم، ملازمت اور سماجی حیثیت کے تعین میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ بصارت سے محروم طلباء کیلئے امتحان کا دورانیہ مزید بڑھا دیا جاتا ہے۔ اس امتحان کو انتہائی مشکل اور تھکا دینے والا قرار دیا جاتا ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

پورے جنوبی کوریا میں آج تقریباً ۵؍ لاکھ ۵۰؍ ہزار طلبہ دنیا کے سب سے طویل اور سخت سمجھے جانے والے امتحان Suneung یا College Scholastic Ability Test CSAT میں شرکت کررہے ہیں۔ یہ امتحان ۱۲؍ گھنٹے سے بھی زیادہ طویل ہوتا ہے اور ملک کی روزمرہ زندگی پر نمایاں اثر ڈالتا ہے۔ امتحان کے دوران پورے ملک میں خاموشی برقرار رکھنے کیلئے دکانیں وقت سے پہلے بند کر دی جاتی ہیں،پروازیں تاخیر کا شکار ہوتی ہیں، سڑکوں پر ٹریفک کم ہو جاتا ہے،اور یوں پورا ملک تقریباً رک سا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ کا یو ٹرن، کہا بین الاقوامی طلبہ امریکی معیشت میں کھربوں ڈالر کے شراکت دار

خیال رہے کہ Suneung نہ صرف بہترین یونیورسٹیوں میں داخلے کا فیصلہ کرتا ہے بلکہ جنوبی کوریا میں ملازمت کے مواقع، آمدنی، معاشرتی مقام اور مستقبل کے رشتوں تک کے امکانات پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتا ہے۔ امتحان میں تقریباً ۲۰۰؍ سوالات شامل ہوتے ہیں جو مختلف مضامین پر مشتمل ہوتے ہیں، جن میں:کورین زبان، ریاضی، انگریزی، کوریائی تاریخ، سماجی علوم، قدرتی علوم یا پیشہ ورانہ تعلیم میں سے ایک انتخابی مضمون، اور دوسری زبان اور ہنجا (کلاسیکی چینی حروف)، شامل ہیں۔ یہ امتحان ۸؍ گھنٹے تک مسلسل چلتا ہے اور بصارت سے محروم یا کم بینائی والے طلبہ کیلئے ۷ء۱؍ گنا بڑھا دیا جاتا ہے، جس کے باعث یہ امتحان ۱۳؍ گھنٹے تک جاری رہتا ہے۔ عام طلبہ کیلئے امتحان ۸؍ بجکر ۴۰؍ منٹ سے شروع ہو کر ۵؍ بجکر ۴۰؍ منٹ پر ختم ہوتا ہے جبکہ بصارت سے محروم طلبہ کیلئے )ھ بجکر ۲۱؍ منٹ تک چل سکتا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس دوران طلبہ کو لنچ یا ڈنر کیلئے وقفہ بھی نہیں دیا جاتا۔

یہ بھی پڑھئے: گوگل نے ہندوستان میں مشہور ریاضیاتی مساوات کے اعزاز میں ڈوڈل پیش کیا

عام سوالیہ پرچہ ۱۶؍ صفحات پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ بریل اسکرپٹ کا کتابچہ ۱۰۰؍ صفحات تک ہو سکتا ہے۔ وزارتِ تعلیم کے مطابق ۲۰۲۵ء میں ۵؍ لاکھ ۵۴؍ ہزار ۱۷۴؍ درخواست دہندگان نے امتحان کیلئے ہے اپلائی کیا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ۳۱؍ ہزار ۵۰۰؍ زیادہ ہیں، اور یہ تعداد گزشتہ ۷؍ برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔ ۲۰۲۴ء میں امتحان میں شریک کم بینائی والے طلبہ کی تعداد ۹۹؍ تھی جبکہ بصارت سے محروم طلبہ کی تعداد ۱۲؍ تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK