Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسپیس ایکس کیپسول سنیتا ولیمز اور ولمور کو لے کر آئی ایس ایس سے روانہ

Updated: March 18, 2025, 10:04 PM IST | New York

ناسا کی خلاباز سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو الوداع کہا۔ خلاباز بدھ کی صبح۳؍ بجکر ۲۷؍ منٹ پر زمین پر اتریں گے۔

Sunita Williams and other astronauts returning to Earth. Photo: INN.
سنیتا ولیمز اور دیگر خلا باز زمین کیلئے لوٹتے وقت۔ تصویر: آئی این این۔

ناسا کی خلاباز سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور نو ماہ سے زائد عرصے تک خلا میں پھنسے رہنے کے بعد بالآخر گھر واپس آ رہے ہیں۔ دونوں خلاباز اسپیس ایکس ڈریگن خلائی جہاز میں ایک ڈرامائی میراتھن مشن کو ختم کرتے ہوئے زمین کی طرف واپس آ رہے ہیں جو گزشتہ سال ۵؍جون کو بوئنگ کی آزمائشی پرواز کے ساتھ خلا میں گئے تھے۔ قبل ازیں منگل کو سنیتا اور بوچ نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) کو الوداع کہا جو گزشتہ موسم بہار سے ان کا گھر بنا ہوا تھا۔ خلاباز نک ہیگ اور خلاباز الیگزینڈر گوربونوف کے ساتھ ایک اسپیس ایکس کیپسول پر سوار ہو کر روانہ ہوئے۔ وہ ۱۰؍ بجکر ۳۵؍ منٹ(آئی ایس ٹی)کے قریب آئی ایس ایس سے ہیچ بند ہونے اور انڈاک کرنے کے بعد زمین کیلئے روانہ ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھئے: زمین پر آنے کے بعد سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور کو صحت کے چیلنجز درپیش

ناسا نے اپنی لائیو کوریج میں کہا، ’’سنیتا ولیمز کی زمین پر واپسی شروع ہو گئی ہے۔ ناسا کے خلاباز بوچ ولمور اور ولیمز جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر نو ماہ سے زیادہ عرصے سے پھنسے ہوئے تھے، اب اپنی وطن واپسی کیلئے حتمی تیاری کر رہے ہیں۔ ‘‘ناسا نے جانسن اسپیس سینٹر سے اپنی لائیو کوریج میں کہا، امریکی خلائی ایجنسی نے شیڈول اور گزرگاہ کے بارے میں بتایا کہ سنیتا اور بوچ زمین پر واپسی کیلئے تیار ہیں۔ یہ ایک اہم وقت ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: سنیتا ولیمزکی خلاء میں روانگی اور وہاں سےمحفوظ واپسی کسی سائنس فکشن فلم یا ناول سےکم ثابت نہیں ہوگی

ڈریگن خلائی جہاز ہیچ بند کرنے کی تیاری منگل کی صبح۸؍ بجکر ۱۵؍ منٹ پر شروع ہوئی۔ خلاباز بدھ کی صبح۳؍ بجکر ۲۷؍ منٹ پر زمین پر اتریں گے۔ ناسانے واپسی کی تاریخ کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے تاکہ خلابازوں کو فرائض کی ہموار منتقلی کیلئےکافی وقت دیا جا سکے اور ہفتے کے آخر میں متوقع ناموافق موسم کی وجہ سے مزید لچک فراہم کی جا سکے۔ ناسا نے کہا کہ ڈریگن خلائی جہاز کی واپسی کیلئے موسم بہترین ہے اور ابھی تک تمام جانچ پڑتال کی جا چکی ہے۔ ان ڈاکنگ کے وقت سے لے کر صبح۳؍ بجکر ۲۷؍ منٹ تک، تقریباً ۱۷؍گھنٹے کا وقفہ ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK