• Mon, 01 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسپین: ’’لا توماتینا‘‘ کے ۸۰؍ سال، کھیل کے دوران فلسطینی پرچم لہرایا گیا

Updated: August 28, 2025, 8:40 PM IST | Barcelona

اسپین کے قصبے بونیول اور بلنسیہ میں بدھ کو ’’لا توماتینا فیسٹیول ‘‘ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں متعدد افراد نے کھیل کے دوران غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے فلسطینی پرچم لہرائے۔ یہ فیسٹیول ۱۹۴۵ء سے منعقد کیا جارہا ہے جس کی شروعات دو گاؤں میں تنازع کے بعد ہوئی تھی۔ امسال اس فیسٹیول کو ۸۰؍ سال مکمل ہوگئے ہیں۔

Photo: X
تصویر: ایکس

اسپین کی خودمختار کمیونٹی بلنسیہ اور بونیول کے قصبے میں سالانہ ’’لاتوماتینا فیسٹیول‘‘ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں دنیا بھر کے ۲۰؍ ہزار سے زائد سیاحوں نے حصہ لیا تھا جنہوں نے ۱۲۰؍ ٹن ٹماٹروں سے شہر کی سڑکوں کو سرخ رنگ میں تبدیل کر دیا۔

اسپین کی بائیں بازو کی سیاسی پارٹی نے مقامی شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ فیسٹیول کے دوران غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے فلسطینی پرچم لہرائے اور اسرائیلی فوج کی مہم کے خلاف بینر بلند کریں۔ فیسٹیول میں ایسے ٹماٹروں کا استعمال کیا گیا تھا جو کھانے کے قابل نہیں تھے۔ فیسٹیول کا انعقاد کرنے والے افراد نے کہا کہ فیسٹیول میں استعمال ہونے والے ٹماٹر انسانوں کے کھانے کیلئے کوالیٹی کے معیار پر پورے نہیں اترتے۔ اس فیسٹیول کی شروعات ۱۹۴۵ء میں دو گاؤں کے درمیان ہونے والے تنازع سے ہوئی تھی جنہوں نے ایک دوسرے پر ٹماٹر پھینکے تھے۔ ہر سال یہ فیسٹیول اگست میں اسپین کے قصبے بونیول میں منعقد کیا جاتا ہے۔ ۲۹؍ نومبر ۲۰۲۴ء کو اسپین کے شہر بونیول میں سیلاب آنے کے بعد امسال اس فیسٹیول کا تھیم ’’تماترپیا‘‘ (ٹماٹر تھیرپی) رکھا گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: کروشیا کے صدر کا فلسطین کو تسلیم کرنے کے پارلیمانی عمل کا آغاز کرنے کا مطالبہ

غزہ جنگ
یاد رہے کہ ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو غزہ میں اسرائیلی جنگ کی شروعات ہوئی تھی جس کے نتیجے میں اب تک ۶۱؍ ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور لاکھوں زخمی ہوئے ہیں۔ اب تک کئی فیسٹیول اور تقریبات میں فلسطین حامی مظاہرین نے غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے فلسطینی پرچم بلند کئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK