لاکھوں کارکن سڑکوں پر اترے،بعض مقامات پر ٹائر بھی جلا ئے گئے ،گزشتہ ۱۴؍ برس میں اسپین کی یہ پہلی عام ہڑتال ہے۔
EPAPER
Updated: November 12, 2026, 2:44 PM IST | Agency | Barcelona
لاکھوں کارکن سڑکوں پر اترے،بعض مقامات پر ٹائر بھی جلا ئے گئے ،گزشتہ ۱۴؍ برس میں اسپین کی یہ پہلی عام ہڑتال ہے۔
اسپین میں لاکھوں کارکنوں نے بدھ کو ملک میں رہائشی بحران کے حل کے مطالبے پر ملک گیر ہڑتال کی۔ یہ ہڑتال ایسے وقت ہو رہی ہے جب ملک میں عام انتخابات ہونے میں ۳؍ ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اور ان انتخابات کے نتیجے میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے اقتدار میں آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ ۱۴؍ برس میں اسپین کی یہ پہلی عام ہڑتال ہے۔ اس کے باعث ملک کے وسیع عوامی ٹرانسپورٹ نظام میں تاخیر ہونے اور یورو زون کی چوتھی بڑی معیشت میں کاروباری اداروں، فیکٹریوں اور دکانوں کی سرگرمیاں متاثر ہونے یا ان کے بند رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھئے: برطانیہ: ۷۸؍ فیصد اسرائیل کو عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ سمجھتے ہیں: سروے
ہڑتال کے ابتدائی گھنٹوں میں چند معمولی واقعات کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔ ان میں ملک کے دوسرے بڑے شہر بارسلونا میں سڑکوں کی ناکہ بندی شامل ہےجہاں بعض مقامات پر ٹائر بھی جلائے گئے۔ دارالحکومت میڈرڈ کے مضافات میں واقع ملک کی سب سے بڑی ہول سیل منڈی کے قریب ہڑتالی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ بارسلونا کے عوامی چوراہوں پر جمع ہونے والے ہڑتالی کارکنوں نے آدھی رات ہوتے ہی آتش بازی بھی کی۔
ہڑتال کی اپیل کرنے والی دو بڑی ٹریڈ یونینوں، یو جی ٹی اور سی سی او او نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ ابتدائی گھنٹوں میں مختلف شعبوں میں بڑے پیمانے پر کام بند رہا۔ ان کے مطابق آٹوموبائل اور بندرگاہوں کے شعبوں میں۹۰؍ فیصد، گوشت کی صنعت میں۸۵؍ فیصد، کچرا جمع کرنے کے شعبے میں۸۲؍ فیصد اور توانائی کے شعبے میں۷۵؍ فیصد کارکنوں نے ہڑتال میں حصہ لیا۔
بدھ کی اس ہڑتال میں کارکنوں، سماجی کارکنوں، سیاست دانوں اور عام شہریوں سمیت مختلف طبقات کے لوگ شامل ہیں لیکن اس احتجاج میں شریک ہر گروپ کے مفادات اور ترجیحات ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔
ہڑتال اور مطالبہ
بڑھتے ہوئے کرایوں، مہنگے گھروں اور رہائشی بحران کے خلاف اسپین میں۱۴؍سال بعد پہلی بار ملک گیر عام ہڑتال کی گئی۔
مزدوروں اور شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں رہائش کے بحران کو حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کرے۔