Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ نے عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالر کا سنگِ میل عبور کر لیا

Updated: August 05, 2026, 6:04 PM IST | New York

سونی پکچرز اور مارول اسٹوڈیوز کی سپر ہیرو فلم ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ نے عالمی باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریلیز کے صرف چھ دن میں ایک ارب امریکی ڈالرس سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ تاریخ کی دوسری تیز ترین فلم بن گئی ہے جس نے یہ سنگِ میل عبور کیا۔

Spiderman.Photo:INN
اسپائیڈ مین۔ تصویر:آئی این این

سونی پکچرز اور مارول اسٹوڈیوز کی سپر ہیرو فلم ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ نے عالمی باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریلیز کے صرف  چھ دن میں ایک ارب امریکی ڈالرس سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ تاریخ کی  دوسری تیز ترین  فلم بن گئی ہے جس نے یہ سنگِ میل عبور کیا۔
فلم، جس میں ٹام ہالینڈنے ایک بار پھر پیٹر پارکر/اسپائیڈر مین کا کردار ادا کیا ہے، نے شمالی امریکہ میں صرف چار دنوں میں ۴۰۷؍  ملین ڈالر کی کمائی کی، جس کے بعد یہ مقامی باکس آفس پر ۴۰۰؍ ملین ڈالر تک پہنچنے والی تیز ترین فلم بھی بن گئی۔ فلم نے پیر کے روز ۴۷؍ ملین ڈالرس کی کمائی کے ساتھ باکس آفس کی تاریخ کا سب سے کامیاب پیر بھی ریکارڈ کیا، یوں اس نے ’’بلیک پینتھر‘‘کے ۴۰؍ ملین ڈالر کے سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فلم نے ۸ء۶۴۵؍ ملین ڈالر کمائے، جس کے بعد اس کی عالمی مجموعی کمائی ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔اس فہرست میں پہلے نمبر پر اب بھی ’’ایونجرز: اینڈ گیم‘‘ موجود ہے، جس نے۲۰۱۹ء میں اپنے ابتدائی ویک اینڈ ہی میں ۲ء۱؍ ارب ڈالر کی کمائی کر کے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔
 ابتدائی ویک اینڈ میں بھی کئی ریکارڈ قائم
۳۰؍ جولائی کو ریلیز ہونے والی ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ نے پہلے ہی ویک اینڈ میں ۹۳۲؍ ملین ڈالر کی عالمی کمائی کی تھی، جو تاریخ کی دوسری بڑی عالمی اوپننگ ثابت ہوئی۔ فلم نے ۷۲؍ ملین ڈالر کی پری ویو کمائی اور ۸ء۱۶۹؍ ملین ڈالر کی اوپننگ ڈے کمائی کے نئے ریکارڈ بھی قائم کیے۔کیون فیج ، جو مارول اسٹوڈیوز کے صدر ہیں، نے کہا کہ انہیں توقع نہیں تھی کہ ’’ایونجرز: اینڈ گیم‘‘‘ کا گھریلو باکس آفس ریکارڈ اتنی جلدی ٹوٹ جائے گا، لیکن وہ اس کامیابی پر بے حد خوش ہیں۔ ان کے مطابق یہ کامیابی مستقبل میں آنے والی مارول فلموں کے لیے بھی انتہائی حوصلہ افزا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان کا نمایاں ہائی پرفارمنس سینٹر آرمی اسپورٹس انسٹی ٹیوٹ کیسے بنا؟

۲۰۲۶ء کی چوتھی ایک ارب ڈالر کمانے والی فلم’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ ۲۰۲۶ء کی چوتھی فلم بن گئی ہے جس نے عالمی سطح پر ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی کمائی کی۔ اس سے قبل ’’’دی سپر ماریو گلیکسی مووی‘‘، ’’مائیکل‘‘ اور ’’ٹوائے اسٹوری ۵‘‘ بھی یہ اعزاز حاصل کر چکی ہیں، جبکہ کرسٹوفر نولن کی فلم ’’دی اوڈیسی‘‘ بھی ۹۱۲؍ ملین ڈالر سے زیادہ کما چکی ہے اور جلد ایک ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کرنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھئے:معروف اداکار پردیپ راوت ۷۴؍ برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ہندوستان میں بھی زبردست کامیابی
ہندوستان میں بھی فلم کو شاندار پذیرائی ملی ہے، جہاں اس نے صرف چھ دن میں۹۰ء۳۶۲؍ کروڑ روپے (گروس)  اور۵۰ء۳۰۳؍ کروڑ روپے (نیٹ)  کا کاروبار کیا ہے۔ ہدایتکار ڈیسٹن ڈینیل ٹریٹن کی اس فلم میں ٹام ہالینڈ کے ساتھ زینڈیا، جیکب بٹالن ، مارک رفیلو، جون برنتھل ، سادی سنک اور ٹریمل ٹم مین بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہیں۔ یہ مارول سنیماٹک یونیورس میں ٹام ہالینڈ کی بطور مرکزی کردار چوتھی ’’اسپائیڈر مین‘‘ فلم ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK