Inquilab Logo

سری لنکا کا فیصلہ، ہندوستان سمیت ۶؍ ممالک کے سیاحوں کو مفت ویزا

Updated: October 24, 2023, 4:30 PM IST | Colombo

سری لنکا کے وزیر خارجہ علی سبری نے کہا ہے کہ کابینہ نے ملک میں سیاحتی سیکٹر کو مضبوط کرنے کیلئے جاری جدوجہد کے درمیان ہندوستان سمیت ۶؍ ممالک کے مسافروں کو مفت سیاحتی ویزا دینے کی پالیسی کو منظوری دے دی ہے جسے ۳۱؍ مارچ ۲۰۲۴ء کو نافذ کیا جائے گا۔ یہ سیاحتی سیکٹر کیلئے اہم پروجیکٹ سمجھا جا رہا ہے جن ممالک کیلئے سری لنکا نے مفت ویزا کومنظوری دی ہے ان میں ہندوستان، ملائیشیا، جاپان، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، چین اور روس شامل ہیں۔

Sri Lankan Foreign Minister Ali Sabri. Photo: INN
سری لنکا کے وزیر خارجہ علی سبری۔ تصویر: آئی این این

سری لنکا کے وزیر خارجہ علی سبری نے کہا ہے کہ سری لنکا کی کابینہ نے سری لنکا کے سیاحتی سیکٹر کو مضبوط کرنے کیلئے کی جا رہی کوششوں کےد رمیان ہندوستان سمیت ۶؍ دیگرممالک کے مسافروں کو مفت سیاحتی ویزا دینے کی پالیسی کو منظوری دے دی ہے۔ اس ضمن میں وزیر خارجہ علی سبری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسے پائلٹ پروجیکٹ سمجھا جا رہا ہے جسے ۳۱؍ مارچ ۲۰۲۴ءتک نافذ کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ سری لنکا کی کابینہ نے ہندوستان، چین، روس، ملائیشیا، جاپان، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کے مسافروں کے مفت داخلے کو منظوری دی ہے۔ ان ممالک کے مسافر سری لنکا کے دورہ کے وقت مفت ویزا حاصل کر سکیں گے۔


 ہندوستان سری لنکاکے بڑے اندرونی سیاحتی مارکیٹ کی فہرست میں شامل ہے۔ ستمبرکے اعدادو شمار کےمطابق، ہندوستان کے ۳۰؍ ہزار افراد نے سری لنکا کا دورہ کیا تھا جبکہ چین ۸؍ ہزارسیاحوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھا۔ خیال رہے کہ سری لنکا، جو ۱۹۴۸ءمیں آزادی سے معاشی بحران کا سامنا کررہا ہے۔ وہاں سیاسی بحران بھی جاری ہے جس کے سبب لوگوں کیلئے غذا، اودیات، گیس سلنڈر، ایندھن اور ماچیس جیسی بنیادی ضروریات میں کمی واقعی ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK