مہم کے تحت درمیانے اور طویل روٹس پر بہتر اور معیاری سروس ،مسافروں کے تحفظ اورانہیںمجموعی طورپر بہتر تجربہ فراہم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔
EPAPER
Updated: April 26, 2026, 10:29 AM IST | Mumbai
مہم کے تحت درمیانے اور طویل روٹس پر بہتر اور معیاری سروس ،مسافروں کے تحفظ اورانہیںمجموعی طورپر بہتر تجربہ فراہم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔
بسوں کی تعداد میں اضافہ کے باوجود مسافروں کی کم ہوتی ہوئی تعداد پر قابو پانے کی کوشش کے تحت مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایم ایس آر ٹی سی) یکم مئی سے ریاست گیر مہم ’آپلی بس، آپلی سیوا‘ شروع کرے گی جس میں درمیانے اور طویل روٹس پر بہتر اور معیاری سروس ،مسافروں کے تحفظ اورانہیںمجموعی طورپر بہتر تجربہ فراہم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھئے: حافظ سیّد زید صادق کی’جے ای ای مینس‘ میں نمایاں کامیابی
اس مہم کو مستقل بنیاد پرنافذ کیاجائے گااوریہ یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی کہ بسوں میں صاف صفائی،بسوںکی آمد اورروانگی میں وقت کی پابندی اور مسافروں سے صحیح ڈھنگ سے بات چیت کیلئے ڈرائیوروں اور کنڈکٹروںکو براہ راست ذمہ دار اور جوابدہ بنایاجائے۔ اس مہم میں بسوں کو روانگی سے کم از کم۱۵؍ منٹ پہلے پلیٹ فارم پر کھڑا کرنا ہوگا جبکہ عملے کے اراکین یعنی ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں کو بیجز اور نام کی تختیوں کے ساتھ مناسب یونیفارم میں رپورٹ کرنا ہوگی۔ کنڈکٹر سفر سے پہلے اپنا اور ڈرائیور کا تعارف کرائیں گے اور سفر کی اہم تفصیلات فراہم کریں گے، بشمول روٹ، بسیں کہاںرکیں گی اورسیٹیں کتنی دستیاب ہیںوغیرہ۔حکام نے کہا کہ یہ اقدام بڑھتے ہوئے آپریشنز ، مسافروں کی کم ہوتی ہوئی تعداد اور کم ہوتی ہوئی آمدنی کے پیش نظر کیاگیا ہے۔حکام نے بتایا کہ ہم نے بسیں بڑھائی ہیں اور خدمات کا دائرہ وسیع کیا ہے، اس کے باوجود مسافروں میں متوقع اضافہ نہیں ہوا ہے۔ اس مہم کا مقصد اعتماد کو بحال کرنا اور سفر کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانا ہے۔‘‘ منصوبے کے تحت، کنڈکٹر غیر موجودگی کی صورت میں ریزرو مسافروں سے بھی رابطہ کریں گے اور مسافروں کو سامان کی حفاظت اور نظم و ضبط پر رہنمائی کریں گے۔این سی ایم سی کارڈ اور آن لائن بکنگ کی بھی سہولت ہوگی۔