Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایس ٹی کی ای بسوں کیلئے چارجنگ سینٹر قائم کرنے کی ہدایت

Updated: June 02, 2026, 6:06 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

وزیر اعلیٰ ر فرنویس نے ایس ٹی کارپوریشن کی میٹنگ میں چارجنگ سینٹرس کا نیٹ ورک قائم کرنے پر زور دیا ۔

Now E-Buses Will Run.Photo:INN
اب ای بسیں چلیں گی۔ تصویر:آئی این این
 وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے پیر کو مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( ایم ایس آر ٹی سی )کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ ای بسوں کیلئے چارجنگ اسٹیشنوں کا نیٹ ورک قائم کریں تاکہ آنے والے دنوں میں جب ریاستی ٹرانسپورٹ کے قافلے میں جب ای۔ بسیں شامل کی جائیں گی تو ان کی چارجنگ میں پریشانی نہ ہو۔وزیر اعلیٰ نے ’ترقی یافتہ مہاراشٹر‘ کے تحت، ایس ٹی کارپوریشن میں  مرحلہ وار سبھی بسوں کو ای بسوں میں تبدیل کرنے کا عزم کیا ہے۔
 
 
وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ ۲۰۲۹ءتک ایس ٹی کے بیڑے کی ۵۰؍ فیصد، ۲۰۲۵ء تک ۸۰؍ فیصد اور ۲۰۴۷ء تک ایس ٹی کے قافلے میں تمام یعنی صد فیصد ای۔بسیں شامل ہو جا ئیں  گی۔انہوں نے بسوں کیلئے ضروری چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت دی ۔واضح رہے ای بسوں کے سلسلے میں  ایم ایس آر ٹی سی کی ایک میٹنگ دیویندرفرنویس کی صدارت میں وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ ورشا بنگلہ میں منعقد ہوئی جس میںوزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سرنائیک (ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے)، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکیش چندر، ایڈیشنل چیف سیکریٹری سنجے سیٹھی، ایس ٹی کے وائس چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر مادھو کوسیکر، وزیراعلیٰ کے سرمایہ کاری کے مشیر کوستوبھ دھوسے، ڈپٹی سیکریٹری چیتن نکم وغیرہ موجود تھے۔
 
 
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ای بسوں کے روٹ کا مصنوعی ذہانت کے ذریعے مطالعہ کیا جانا چاہئے۔ جیسے ہی سپلائی کرنے والی کمپنی سے بسیں موصول ہوں، اگلے۷؍دنوں میں ان کا معائنہ کیا جائے۔ ان بسوں کیلئے ایک ماحولیاتی نظام بنایا جانا چاہئے۔ ریاستی حکومت کی موجودہ ای۔وہیکل پالیسی کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم میں ای۔بسوں کے استعمال کو بڑھانے کیلئے مراعات دی جا رہی ہیں۔ اس پالیسی کے مطابق ۱۵۰۰؍ ای بسوں کی قیمت کا ۱۰؍فیصد یا زیادہ سے زیادہ ۲۰؍ لاکھ روپے کی سبسڈی فراہم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔یہ پالیسی ریاست میں ماحول دوست اور پائیدار پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کی ترقی کیلئے اہم ہے۔ایس ٹی کارپوریشن اس وقت جی سی سی ماڈل پر۵؍ ہزار ۱۵۰؍  ای۔ بسوں کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK