میرا روڈ ریلوے اسٹیشن کی تزئین و تجدید کاری کا کام اپنے آخری مراحل میں ہے۔ یہ کام ممبئی ریل وکاس کارپوریشن کی جانب سے ممبئی اربن ٹرانسپورٹ پروجیکٹ کے تحت کیا جا رہا ہے۔
EPAPER
Updated: October 30, 2026, 11:06 AM IST | Sajid Mahmood Sheikh | Mira Road
میرا روڈ ریلوے اسٹیشن کی تزئین و تجدید کاری کا کام اپنے آخری مراحل میں ہے۔ یہ کام ممبئی ریل وکاس کارپوریشن کی جانب سے ممبئی اربن ٹرانسپورٹ پروجیکٹ کے تحت کیا جا رہا ہے۔
میرا روڈ ریلوے اسٹیشن کی تزئین و تجدید کاری کا کام اپنے آخری مراحل میں ہے۔ یہ کام ممبئی ریل وکاس کارپوریشن کی جانب سے ممبئی اربن ٹرانسپورٹ پروجیکٹ کے تحت کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں اسٹیشن کے شمالی سمت میں واقع دوسرے فٹ اوور بریج، جو کہ اسٹیشن کا سب سے قدیم فٹ اووربریج ہے، کی پلیٹ فارم نمبر۲؍ اور ۳؍ کی جنوبی جانب کی سیڑھیوں کو ہٹایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی: آلودگی کے خلاف کارروائی تیز،۲۹؍ صنعتی یونٹوں کو نوٹس
ویسٹرن ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر ونیت ابھیشیک نے بتایا کہ اسٹیشن کی تجدید کاری کے تحت اس سیڑھی کو منہدم کیا جانا ہے اس لئے اسے فوری طور پر مسافروں کی آمد و رفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ اس سے پلیٹ فارم۲؍ اور۳؍ کے درمیان آمد و رفت متاثر ہوگی۔ ویسٹرن ریلوے نے مسافروں سے متبادل راستہ اپنانے، اسٹیشن احاطہ میں لگے ہدایتی بورڈ پر عمل کرنے اور اضافی وقت لے کر چلنے کی اپیل کی ہے۔ کام کی وجہ سے ہونے والی تکلیف کیلئے ویسٹرن ریلوے نے معذرت ظاہر کرتے ہوئے مسافروں سے تعاون کی درخواست کی ہے۔