• Tue, 24 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریاستی وزیر پرتاپ سرنائک کی مداخلت، چرمکار برادری کا احتجاج ملتوی

Updated: November 24, 2026, 11:33 AM IST | Sajid Mahmood Shaikh | Bhayandar

میرا بھائندر میونسپل کارپوریشن کی جنرل باڈی میٹنگ میں چرمکار برادری کے گٹائی اسٹالز کے خلاف منظور قرارداد پر تنازع کے بعد جاری احتجاج فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔

State Minister Pratap Sarnaik speaking to protesters. Photo: INN
ریاستی وزیرپرتاپ سرنائک مظاہرین سے گفتگو کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

میرا بھائندر میونسپل کارپوریشن کی جنرل باڈی میٹنگ میں چرمکار برادری کے گٹائی اسٹالز کے خلاف منظور قرارداد پر تنازع کے بعد جاری احتجاج فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔ بھائندر مغرب کے نیتا جی سبھاش چندر بوس میدان میں۱۹؍  نومبر سے چرمکار  سماج کے افراد اپنے خاندانوں سمیت دھرنا پر بیٹھے تھے۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ بڑے شوروم مالکان کے دباؤ میں میونسپل کارپوریشن نے اسٹال مالکان کے خلاف غیر منصفانہ قرارداد منظور کر کے ان کے لائسنس منسوخ کر دیئے جس سے برسوں سے چھوٹے اسٹال کے سہارے روزگار چلانے والے مزدوروں کے سامنے روزی روٹی کا مسئلہ کھڑا ہو گیا۔اس معاملے میں مقامی رکن اسمبلی اور ریاستی وزیر برائے ٹرانسپورٹ پرتاپ سرنائک نے مداخلت کرتے ہوئے قرارداد نمبر۶۰؍ کو غلط اور ریاستی پالیسی کے منافی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھئے: ۲۶؍ اور ۲۷؍ نومبرکو مضافات کے کئی علاقوں میں پانی سپلائی نہیں ہوگا

انہوں نے کہا کہ۱۹۹۵ء  میں ریاستی کابینہ نے چرمکار سماج کو۶/۶؍ کے اسٹال الاٹ کرنے کی منظوری دی تھی  اس لئے تمام۳۱۷؍  مجاز گٹائی مزدوروں کے اسٹال برقرار رہنے چاہئیں اور جن کی اجازت منسوخ ہوئی ہے، انہیں فوری دوبارہ اجازت دی جائے۔پرتاپ سرنائک نے بتایا کہ انہوں نے میونسپل کمشنر کو ضروری ہدایات دی ہیں اور اس غلط قرارداد کو منسوخ کروانے کیلئے بدھ کو کابینہ کی میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ اور ریاستی وزیر برائے شہری ترقیات ایکناتھ شندے کو خط پیش کریں گے۔

رکن اسمبلی کی اپیل اور کارروائی کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے ۵؍ دن سے جاری دھرنا فی الحال ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK