• Tue, 24 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

۲۶؍ اور ۲۷؍ نومبرکو مضافات کے کئی علاقوں میں پانی سپلائی نہیں ہوگا

Updated: November 24, 2026, 11:28 AM IST | Shahab Ansari | Mumbai

پوائی میں ریزرور میں رسائو کی مرمت کی وجہ سے ۲۴؍ گھنٹوں کیلئے پانی سپلائی متاثر رہے گی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

پوائی ہائی لیول ریزرور نمبر ایک اور سہار ولیج کے درمیان مین واٹر چینلز سے پانی کے رسائو کے سبب مرمت کی وجہ سے ۲۶؍ سے ۲۷؍ نومبر کے درمیان ۲۴؍ گھنٹوں کیلئے مضافات کے مختلف علاقوں میں پانی سپلائی مکمل طور پر بند رہے گی تو کئی علاقوں میں پانی کا دبائو کم رہنے سے پانی کم سپلائی ہوگا۔بی ایم سی کے مطابق جمعرات ۲۶؍ نومبر کو صبح ۹؍ بجے سے جمعہ ۲۷؍ نومبر کو صبح ۹؍ بجے کے درمیان متذکرہ مقام پر مرمت کا کام کیا جائے گا۔ اس مرمت کی وجہ سے ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران جی نارتھ، کے سائوتھ، کے نارتھ، ایچ ایسٹ اور ایس وارڈ  کے مختلف علاقوں میں پانی کی سپلائی بند رہے گی۔ اس کے علاوہ سائوتھ ایس اور این وارڈ کے بعض علاقوں میں پانی سپلائی کم پریشر سے کی جائے گی۔اس وقفہ کے دوران متذکرہ مقامات کے شہریوں کو مناسب مقدار میں پانی ذخیرہ کرکے رکھنے اور پانی سنبھال کر استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ مرمت ہوجانے اور پانی سپلائی بحال ہونے کے بعد بھی آئندہ کم از کم ۳؍ سے ۴؍ دنوں تک پانی اُبال کر اور چھان کر استعمال کریں۔ 

یہ بھی پڑھئے: متحدہ عرب امارات کا غزہ قتل عام میں براہ راست یا بالواسطہ ہاتھ: صومالی وزیر اعظم

۲۶؍ نومبر کو جن مقامات پر پانی سپلائی مکمل طور پر بند رہے گی، ان میں جی نارتھ کے دھاراوی لوپ روڈ، اے کے جی نگر، پریم نگر، نائک نگر ، دھاراوی مین روڈ، گنیش مندر روڈ، دلیپ کدم روڈ، جیسمین مل روڈ، ماہم پھاٹک، اے کے جی نگراور کمبھار واڑہ شامل ہیں۔

جمعہ کو جیسمین مل روڈ، ماٹونگا لیبر کیمپ، سنت روہیداس مارگ، ۶۰؍ فٹ روڈ، ۹۰؍ فٹ روڈ، سنت ککیا مارگ، ایم پی نگر دھورواڑہ اور مہاتما گاندھی مارگ پر پانی سپلائی نہیں ہوگا۔

کے ساؤتھ اور کے نارتھ وارڈ میں ۲۶؍ نومبر کو وجے نگر مرول، ملٹری مارگ، وسنت اویسس، گائوں دیوی، مرول گاؤں، چرچ روڈ، ہل ویو سوسائٹی، کدم واڑی، بھنڈار واڑہ، اُتم ڈھابہ ، سیون ہلز اسپتال، انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور سیپز، مول گائوں ڈونگری، ایم آئی ڈی سی روڈ نمبر ایک سے ۲۳، ٹرانس اپارٹمنٹ، کونڈی ویٹا، مہیشوری نگر، اپادھیائے نگر، ٹھاکر چال، سالوے نگر، بھوانی نگر، درگاپاڑہ، ماما گیراج، ساری پوت نگر میں پانی سپلائی مکمل طور پر بند رہے گی۔

اندھیری کے چکالا، پرکاش واڑی، گووند واڑی، مالپا ڈونگری نمبر ایک اور ۲، ہنومان نگر، موٹا نگر، شیواجی نگر، شہید بھگت سنگھ کالونی (پارٹ)، چرت سنگھ کالونی (پارٹ)، مکند اسپتال، ٹیکنیکل ڈپارٹمنٹ، لے لے واڑی، اندرا نگر، ماپ خان نگر، ٹاک پاڑہ، ایئر پورٹ روڈ، چمٹا پاڑہ، ساگ باغ، مرول انڈسٹریل ایریا، رام کرشن مندر مارگ، جے بی نگر، باگرکھا مارگ، کانتی نگر اور ان کے علاوہ دیگر کئی علاقوں میں پانی سپلائی مکمل طور پر بند رہے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK