• Wed, 17 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

برازیل میں اسٹیچو آف لبرٹی جیسا مجسمہ طوفان کے سبب گر پڑا

Updated: December 17, 2025, 11:54 AM IST | Agency | Brasília

۲۴؍ میٹر اونچا مجسمہ تیز بارش اور ہوائوں کے جھونکوں کو برداشت نہیں کرسکا، انتظامیہ نے تحقیقات کا حکم جاری کیا

The video of the incident is going viral on social media. Picture: INN
واقعے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ تصویر: آئی این این
جنوبی برازیل میں ہونے والی تیز باش اور شدید آندھی کے باعث اسٹیچو آف لبرٹی کی نقل پر مبنی ایک بڑا مجسمہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔اطلاع کے مطابق یہ واقعہ برازیل کے شہر گویبا میں پیش آیا، جہاں ایک فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹ کے قریب نصب ۲۴؍ میٹر بلند اسٹیچو آف لبرٹی کا مجسمہ تیز ہواؤں کا مقابلہ نہ کر سکا اور زمین پر آ گرا۔
خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز آندھی کے دوران مجسمہ پہلے جھکتا ہے اور پھر اچانک گر جاتا ہے، جبکہ اس وقت قریبی سڑک پر ٹریفک رواں دواں تھی۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مجسمہ گرنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے اقدامات کئے جا سکیں۔ادھر مجسمہ نصب کرنے والی کمپنی نے بتایا کہ واقعے کے وقت اطراف کا علاقہ تقریباً خالی تھا، اسی وجہ سے کوئی شہری زخمی نہیں ہوا۔واضح رہے کہ واقعے سے قبل شہری انتظامیہ کی جانب سے شدید موسم کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کیا گیا تھا اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ حالانکہ ویڈیو میں آتے جاتے کچھ لوگ ٹھہر کر اس مجسمے کی حالت کو دیکھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ یہ مجسمہ امریکہ کے اسٹیچو آف لبرٹی جیسا ہی دکھائی دیتا تھا لیکن اس کی اونچائی امریکی مجسمے کے مقابلے میں بہت کم تھی۔ یہ تیز ہوائوں کے تھپیڑے برداشت نہیں کر سکا اور گر پڑا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK