گھریلو شیئر بازاروں میں پیر کو مسلسل چوتھے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا، تاہم آئی ٹی کمپنیوں اور سرکاری بینکوں کے حصص میں فروخت کا دباؤ دیکھنے میں آیا۔
EPAPER
Updated: July 06, 2026, 6:02 PM IST | Mumbai
گھریلو شیئر بازاروں میں پیر کو مسلسل چوتھے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا، تاہم آئی ٹی کمپنیوں اور سرکاری بینکوں کے حصص میں فروخت کا دباؤ دیکھنے میں آیا۔
گھریلو شیئر بازاروں میں پیر کو مسلسل چوتھے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا، تاہم آئی ٹی کمپنیوں اور سرکاری بینکوں کے حصص میں فروخت کا دباؤ دیکھنے میں آیا۔بی ایس ای کے سینسیکس میں۱۶ء۵۲۱؍ پوائنٹس (۶۷ء۰؍فیصد) کا اضافہ ہوا اور یہ۰۷ء۷۸۲۸۵؍ پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح این ایس ای کا نفٹی ۵۰؍ انڈیکس بھی۵۰ء۱۵۹؍ پوائنٹس یعنی ۶۶ء۰؍ فیصد بڑھ کر۳۵ء۲۴۴۳۰؍ پوائنٹس پر بند ہوا۔
وسیع تر بازار میں بھی مثبت رجحان برقرار رہا۔ نفٹی مڈ کیپ ۵۰؍ انڈیکس میں ۴۵ء۰؍فیصد جبکہ اسمال کیپ ۱۰۰؍ انڈیکس میں ۷۵ء۰؍ فیصد کی اضافہ ہوا۔ آٹو، دھات، رئیلٹی، پائیدار صارفین کی اشیا، تیل و گیس، کیمیکل، نجی بینک اور فارما شعبوں کے حصص میں تیزی دیکھی گئی جبکہ آئی ٹی، سرکاری بینک اور میڈیا شعبوں کے انڈیکس گراوٹ کا شکار رہے۔
یہ بھی پڑھئے:علی فضل اور رِچا چڈھا کامیڈی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے
سینسیکس میں شامل کمپنیوں میں ایچ ڈی ایف سی بینک کا شیئر تقریباً ساڑھے تین فیصد اور مہندرا اینڈ مہندرا کا شیئر دو فیصد مضبوط ہوا۔ بی ای ایل، ریلائنس انڈسٹریز اور آئی سی آئی سی آئی بینک کے حصص میں ایک سے دو فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بھارتی ایئرٹیل، ایٹرنل، ماروتی سوزوکی، سن فارما، ایشین پینٹس، ٹاٹا اسٹیل، ٹائٹن اور ایل اینڈ ٹی کے حصص بھی سبز نشان پر بند ہوئے۔
یہ بھی پڑھئے:ایمباپے، میسی اور ہالینڈ نے ۹۶؍ سالہ فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ بدل دی
دوسری جانب کوٹک مہندرا بینک کا شیئر تقریباً چار فیصد گر گیا، جبکہ ٹی سی ایس کے حصص میں ڈیڑھ فیصد سے زائد کی کمی آئی۔ بجاج فنسرو، پاور گرڈ، اڈانی پورٹس، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز، الٹرا ٹیک سیمنٹ، انفوسس، آئی ٹی سی، بجاج فائنانس، ٹیک مہندرا اور انڈیگو کے حصص بھی گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔