جرمنی میں غیر ملکی رہائشیوں کو مقامی شہریوں کے مقابلے میں ساڑھے نو فیصد زیادہ کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے،یہ انکشاف ایک تحقیق کےبعد ہوا ہے، غیر ملکی باشندے اوسطاً ۸؍ اعشاریہ ۷۹؍ ڈالر جبکہ جرمن شہری ۸؍ اعشاریہ صفر ۳؍ ڈالر فی مربع میٹر کرایہ ادا کرتے ہیں۔
EPAPER
Updated: May 22, 2025, 2:24 PM IST | Berlin
جرمنی میں غیر ملکی رہائشیوں کو مقامی شہریوں کے مقابلے میں ساڑھے نو فیصد زیادہ کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے،یہ انکشاف ایک تحقیق کےبعد ہوا ہے، غیر ملکی باشندے اوسطاً ۸؍ اعشاریہ ۷۹؍ ڈالر جبکہ جرمن شہری ۸؍ اعشاریہ صفر ۳؍ ڈالر فی مربع میٹر کرایہ ادا کرتے ہیں۔
جرمنی میں مقیم غیر ملکی باشندوں کو مقامی شہریوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے، وفاقی ادارہ شماریات (ڈیسٹیٹس) کی ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے۔ تحقیق کے مطابق، غیر ملکی رہائشیوں کو اوسطاً ۷؍ اعشاریہ ۷۵؍ یورو (۸؍ اعشاریہ ۷۹؍ ڈالر) فی مربع میٹر نیٹ کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے، جبکہ جرمن شہریوں کی جانب سے ادا کیا جانے والا اوسط کرایہ ۷؍ اعشاریہ صفر ۸؍ یورو (۸؍ اعشاریہ صفر ۳؍ڈالر) فی مربع میٹر ہے۔ یعنی غیر ملکی باشندے ۹؍ اعشاریہ ۵؍ فیصد زیادہ کرایہ ادا کرتے ہیں۔ یہ فرق رہائش کی مدت سے قطع نظر برقرار رہتا ہے۔ حتیٰ کہ وہ غیر ملکی جو۲۰؍ سال یا اس سے زائد عرصے سے ایک ہی پتے پر مقیم ہیں، وہ بھی اسی مدت تک کرایہ دار رہنے والے جرمن شہریوں کے مقابلے میں۹؍ اعشاریہ ۱؍ فیصد زیادہ کرایہ ادا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: مائیکروسافٹ کانفرنس: جے پاریکھ کو خطاب کے دوران فلسطین حامی کی مخالفت کا سامنا
تحقیق میں اشارہ کیا گیا ہے کہ اپارٹمنٹ کا چھوٹا سائز ان زیادہ اوسط کرایوں کی وجہ ہو سکتا ہے۔ غیر ملکی رہائشی عموماً چھوٹے اپارٹمنٹس میں رہتے ہیں، جن کا اوسط رقبہ ۸۵؍ اعشاریہ ۷؍ مربع میٹر (۹۲۲؍مربع فٹ) ہے، جبکہ جرمن شہری ۱۰۹؍ اعشاریہ ۶؍مربع میٹر (۱۱۸۰؍ مربع فٹ) کے اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں۔ چھوٹے رقبے والے اپارٹمنٹ میں نیٹ بیس کرایہ بڑے یونٹس کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ گھروں کی ملکیت کے نمونوں کے تجزیے سے بھی آبادیاتی گروہوں کے درمیان نمایاں فرق سامنے آیا ہے۔ جہاں۵۴؍ فیصد جرمن شہری اپنی رہائشی جائیداد کے مالک ہیں، وہیں غیر ملکی رہائشیوں میں یہ شرح محض۲۲؍ فیصد ہے۔